ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکن رئیس عالم کوآہوں اور سسکیوں ساتھ سپردخاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوری،حق پرست اراکین اسمبلی،سیکٹر زو یونٹ کے ذمہ داران کی شرکت
نماز جنازہ سیکٹر 1/Cکالی پہاڑی کے قریب ادا کی گئی جبکہ تدفین اورنگی ٹاؤن نور علی شاہ قبرستان میں کی گئی
کراچی۔۔۔13جنوری2015ء
گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکن رائیس عالم کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوری،حق پرست اراکین اسمبلی مظاہر امیر،محمد سیف الدین خالد،محمد حسین سمیت سیکٹر زو یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ نماز جنازہ سیکٹر 1/Cکالی پہاڑی کے قریب ادا کی گئی جبکہ تدفین اورنگی ٹاؤن نور علی شاہ قبرستان میں کی گئی۔نماز جنازہ سے قبل رکن رابطہ کمیٹی کہف الورٰی نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہید کی مغفرت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ۔