Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا ایم کیوا یم بلوچستان کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان کے بہیمانہ قتل پر اظہارافسوس


جناب الطاف حسین کا ایم کیوا یم بلوچستان کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان کے بہیمانہ قتل پر اظہارافسوس
 Posted on: 1/13/2015
جناب الطاف حسین کا ایم کیوا یم بلوچستان کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان کے بہیمانہ قتل پر اظہارافسوس
اشرف خان بہادر کارکن تھے جنہوں نے ہمیشہ تحریک کے فکر و فلسفے کے فرو غ کیلئے جدوجہد کی اور کبھی اپنے عہد سے پیچھے نہیں ہٹے
ہمارے کارکنان کو مسلسل شہید کیا جارہا ہے لیکن ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنیوالوں کو ہماری آہیں اور سسکیاں سنائی نہیں دے رہیں
اپنے ساتھیوں کی شہادت پر حکومتی عہدیداران اور کراچی میں قانون نافذ کرنیوالوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہا ہوں لیکن میرے مطالبے پر کان کوئی نہیں دھر رہا،الطاف حسین 
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کا نوٹس لیکر اس میں ملوث عناصر، تنظیموں اور اس کے پس پردہ قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، الطاف حسین کا مطالبہ
لندن۔۔۔13جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوا یم بلوچستان کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج اشرف خان کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اشرف خان کا قتل قابل مذمت ہے اور انکی شہادت سے ایم کیوایم ایک نڈر اور سینئر کارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو تواترکر شہید کیا جارہا ہے لیکن ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کسی ذمہ دار کو ہماری آہیں اور سسکیاں سنائی نہیں دے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کی شہادت پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر حکومتی عہدیداران اور کراچی میں قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں اور اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہا ہوںلیکن کوئی میرے مطالبے پر کان نہیں دھر رہا ہے اور میرے پیارے ساتھیوں کومسلسل شہید کیا جارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اشرف خان ایک بہادر کارکن تھا جس نے ہمیشہ تحریک کے فکر و فلسفے کے فرو غ کی جدوجہد کی اور کبھی اپنے عہد سے پیچھے نہیں ہٹا لیکن آج ظالم دہشت گردوں نے میرے ایک اور ذمہ دار کارکن کو بیدردی سے شہید کردیا ۔جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترسے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کا نوٹس لیکر اس میں ملوث عناصر ، تنظیموں اور اس کے پس پرد ہ قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔
English Viewers


1/11/2025 2:02:01 PM