کنڈیارو کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک کے خاندان کےچار افراد کی ہلاکت پر جناب الطاف حسین کاا ظہار افسوس
حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔12جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز کنڈیارو کے مقام پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کے خاندان کے چار افراد کی ہلاکت اور متعدد کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے گلفراز خان خٹک سمیت انکے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔جناب الطاف حسین نے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔
English Viewers