Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضہ کرنے اور اسے مسمار کرنے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا شدیداظہارمذمت


شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضہ کرنے اور اسے مسمار کرنے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا شدیداظہارمذمت
 Posted on: 1/12/2015
شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضہ کرنے اور اسے مسمار کرنے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا شدیداظہارمذمت
قائدتحریک الطاف حسین کامعاملے پر فوری طورپر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے رابطہ
آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول سے قبضہ ختم کراکے ان اسکولوں کی تعمیر کافی الفورآغازکیاجائے
اسکولوں کی تعمیرمکمل ہونے تک بچیوں کی تعلیم کافی الفورکوئی متبادل انتظام کیاجائے
جن عناصرنے ان اسکولوں کو ملبہ کاڈھیربنایاہے انہیں فی الفورگرفتارکیاجائے خواہ وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں
اگرگورنرسندھ ڈاکٹرعشر ت العباداس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتے توفی الفورگورنرشپ سے استعفیٰ دیدیں۔الطاف حسین
آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ اوراسکول کے بچوں بچیوں سے قائدتحریک الطاف حسین کا دلی ہمدردی کااظہار
آپ کویقین دلاتاہوں کہ اسکولوں پرقبضہ ختم کرانے اور دوبارہ تعمیرہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔الطاف حسین 
لندن۔۔۔ 12 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن میں قائم آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضہ کرنے اور اسے مسمارکرکے کھنڈرمیں تبدیل کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھے ایک نجی ٹی وی پر یہ دیکھ کرانتہائی دلی صدمہ پہنچاکہ اسکولوں کی معصوم بچیاں کھنڈرپربیٹھ کرتعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ اسکولوں کومسمارکئے جانے پرمعصوم بچیوں کے بہتے ہوئے آنسوقہرخداوندی کودعوت دے رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے مطالبہ کیاہے کہ شاہ فیصل کالونی میں قائم آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول پر قبضہ مافیاکی جانب سے قبضہ اورتوڑے جانے کاہنگامی بنیادپر نوٹس لیں اورقبضہ مافیاکے جن عناصرنے ان اسکولوں پر قبضہ کرکے اسے ملبہ کاڈھیربنایاہے انہیں فی الفورگرفتارکیاجائے خواہ وہ قبضہ مافیاکے عناصرکتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔ اگر اس میں ایم کیوایم کابھی کوئی فردیاافراد ملوث ہوں توان کے ساتھ بھی کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے اورانہیں گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے اسکولوں پرقبضہ کی خبرکانوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے رابطہ کیااور مطالبہ کیاکہ دونوں اسکولوں کی تعمیر کافی الفورآغازکیاجائے اوراسکولوں کی تعمیرمکمل ہونے تک دونوں اسکولوں میں زیرتعلیم بچیوں کی تعلیم کافی الفورکوئی متبادل انتظام کیاجائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگرگورنرسندھ ڈاکٹرعشر ت العبادکچھ نہیں کرسکتے توفی الفورگورنرشپ سے استعفیٰ دیدیں ۔جناب الطاف حسین نے آصف بوائزاسکول اوراختر گرلز سیکنڈری اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ اوراسکول کے بچوں بچیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ میں آپ کے دکھ اورغم میں برابرکاشریک ہوں اورآپ کویقین دلاتاہوں کہ اسکولوں پرقبضہ ختم کرانے اوراس کی دوبارہ تعمیرہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ 
English Viewers
ویڈیو
 



1/11/2025 2:03:14 PM