لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
دہشت گردی کے واقعہ میں ایف سی کے 8 اہلکاروں کی شہادت پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہار افسوس
انتہاپسند دہشت گردعناصر نے پاکستان کے خلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔الطاف حسین
دہشت گردعناصر اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیوں کوناکام بناناچاہتے ہیں
وقت آگیاہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اوردہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنادے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 12 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس حملے میں ایف سی کے 8 اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انتہاپسند دہشت گردعناصرنے پاکستان کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑرکھی ہے اوروہ ملک بھرمیں سیکوریٹی فورسزاورعوام کومسلسل دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں تاکہ پاکستان کوداخلی طورپرغیرمستحکم کیاجاسکے ۔اس سے قبل بھی آرمی، نیوی، ایئرفورس اورمسلح افواج کے دیگراداروں کے مراکزکودہشت گردی کانشانہ بنایا جاچکاہے اور آج لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کایہ بڑاحملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردعناصر اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیوں کوناکام بناناچاہتے ہیں۔ وقت آگیاہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اوردہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنادے۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والے ایف سی کے جوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔
English Viewers
ویڈیو