سندھ حکومت تو خودجرائم پیشہ لوگوں کو ہائر کرتی ہے ،الطاف حسین
سندھ حکومت خودایم کیو ایم کی دشمن بنی ہوئی ہے ہمیں سندھ حکومت سے کوئی خیر کی امید نہیں ہے ، الطاف حسین
جن پولیس والوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بناکر ان کی لاشیں پھینکیں ہیں اگر پولیس والے ایک باپ
کے اولاد ہیں وہ میڈیا کے سامنے آکر بتائیں کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو ہم نے گرفتار کیا تھا ۔، الطاف حسین
لندن:11؍ جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں ان پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان محمد ریحان ولد شیخ عبد الرحمان، سید نعیم جعفری ولد سلیم جعفری اور سید جعفر عباس ولد سعید الحسن جعفری کو گرفتار کرنے کے بعد ٹارچر کا نشانہ بنا کران کی مسخ شدہ لاشیں موچکو تھانے کی حدود مواچھ گوٹھ میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ۔میں ان پولیس والوں سے کہتا ہوں کہ جنہوں نے ان کارکنان پر شدید تشدد کانشانہ بنانے کے بعد ان کی لاشیں پھینکیں ہیں اگر وہ اپنے ایک باپ کی اولاد ہیں تو میڈیا پر کھل کر سامنے آئیں اوور اپنے نام بتائیں کہ ہم نے ان کو گرفتار کیا تھا تاکہ ان کے خلاف عدالت میں قانونی کاروائی ہم خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ سندھ حکومت تو خودجرائم پیشہ کو ہائر کرتی ہے اور وہ خودایم کیو ایم کی دشمن بنی ہوئی ہے لہٰذا ہمیں ان سے کوئی خیر کی امید نہیں ہے ۔