Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان اورریحام خان ،انکے اہل خانہ اورتمام احباب کوشادی کی مبارکبادپیش کرتاہوں۔ الطاف حسین


عمران خان اورریحام خان ،انکے اہل خانہ اورتمام احباب کوشادی کی مبارکبادپیش کرتاہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/9/2015 1
عمران خان اورریحام خان ،انکے اہل خانہ اورتمام احباب کوشادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین
ٹی وی چینلزشادی کی خبرضروردیں لیکن جوتماشہ بنایا جارہا ہے وہ افسوسناک ہے
ابھی تک سانحہ پشاورکے شہیدوں کا کفن میلا نہیں ہوا اور ٹی وی چینلز ناچ گانے ،شادیانے اوربھنگڑے دکھا رہے ہیں
ایساعمل کرکے سانحہ پشاور کے شہیدوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے
بہتر ہوتا کہ عمران خان سانحہ پشاور کے شہدا کا چہلم ہونے دیتے اور اس کے بعد شادی کرلیتے
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کو طالبان اور لشکرجھنگوی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، ہرشہرمیں معصوم لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنایا جارہا ہے
کراچی میں طالبان، لشکرجھنگوی اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی دہشت گردیاں بڑھ رہی ہیں، ان دہشت گردعناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ الطاف حسین کی ٹی وی چینلزسے گفتگو
لندن۔۔۔9،جنوری2015ء
English Viewers
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورریحام خان ،ان کے اہل خانہ اورتمام احباب کوشادی کی مبارکبادپیش کی ہے اوران کیلئے دعاکی ہے۔گزشتہ روزمختلف ٹی وی چینلزسے اس بارے میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ٹی وی چینلزپر شادی کی خبروں اوررپورٹس کی غیرضروری تشہیرپرشدیدافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ٹی وی چینلزشادی کی خبرضروردیں لیکن جس طرح ٹی وی پر بھنگڑے ناچ گانے دکھائے جارہے ہیں اورجوتماشہ بنایاجارہاہے وہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 16دسمبر2014ء کوپشاورکے آرمی پبلک اسکول کے پھول جیسے بچوں کوطالبان، القاعدہ اورداعش کے دہشت گردوں نے جس طرح گاجرمولی کی طرح کاٹاہے ، جس طرح ان کے خون کی ہولی کھیلی گئی ، اساتذہ کوزندہ جلایاگیا، ابھی تک ان شہیدوں کاچہلم تک نہیں ہوا،ان شہیدوں کاکفن تک میلانہیں ہوااوردوسری طرف ایک شادی کی خبرپر ٹی وی چینلز ناچ گانے ،شادیانے اوربھنگڑے دکھا رہے ہیں ۔ایساعمل کرکے سانحہ پشاور کے شہیدوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکاجارہاہے اورایساعمل کرکے ٹی وی چینلز اللہ کے جلال کودعوت دے رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بہترہوتاکہ عمران خان سانحہ پشاورکے شہداء کاچہلم ہونے دیتے اور اس کے بعد شادی کرلیتے، لیکن اگرانہوں نے اس کاانتظارنہ کیاتوکوئی بات نہیں،ان کی کوئی مجبوری ہوگی ،میں انہیں اس بات پرحدف تنقیدنہیں بناناچاہتا کیونکہ میں سمجھتاہوں کہ جنگوں کے دوران بھی شادیاں ہوئیں، میدان کربلا میں بھی شادی ہوئی لیکن وہاں شادی کا فریضہ تواداکیا گیا اس طرح بھنگڑے نہیں ڈالے گئے۔لہٰذا ٹی وی چینلزکواس بات کاخیال رکھناچاہیے تھا،ٹی وی اینکرز، پروڈیوسرز اور مالکان کواس بات کا ضرور احساس کرناچاہیے، ان کے بھی بچے ہیں،انہیں اللہ تعالیٰ اورسانحہ پشاورکے شہداکے لواحقین کادل دکھانے پر معافی مانگنا چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمدجوکہ کچھ عرصہ قبل عائشہ منزل پر ہونے والے بم دھماکے کے عینی گواہ تھے انہیں طالبان اورلشکرجھنگوی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا،ہرشہرمیں معصوم لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے لیکن ہمارے ٹی وی چینلزناچ گانے اوربھنگڑے دکھارہے ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وصوبائی حکومت اوررینجرز کے حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں طالبان، لشکرجھنگوی اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی دہشت گردیاں بڑھ رہی ہیں لہٰذا ان دہشت گردعناصرسے سختی سے نمٹا جائے۔


1/11/2025 1:57:34 PM