Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قاری عثمان ایم کیوایم پرالزام لگاکرحقائق کومسخ نہیں کرسکتے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


قاری عثمان ایم کیوایم پرالزام لگاکرحقائق کومسخ نہیں کرسکتے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 1/9/2015 1
قاری عثمان ایم کیوایم پرالزام لگاکرحقائق کومسخ نہیں کرسکتے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
کراچی ہی نہیں بلکہ ملک کابچہ بچہ جانتاہے کہ جے یوآئی (ف) کا اصل ایجنڈاکیاہے
قاری عثمان بتائیں کہ دیگرمسالک کی مساجدپرقبضے کرنے کی تلقین کون کرتارہاہے؟ اوردیگرمسالک کے علمائے کرام کوقتل کرنے کی دھمکیاں کون دیتارہاہے؟
عوام جانتے ہیں کہ کون کراچی اوردیگرشہروں سے نوجوانوں کوجہادکے نام پرافغانستان وفلسطین سمیت دیگرممالک بھیجتارہااورڈالربٹورتارہاہے
وہ والدین آج بھی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہے ہیں جنہیں جنت کاجھانسادیکرجہادکے نام پرجھونک دیاگیا
قاری عثمان ایم کیوایم پربے بنیاد الزامات عائدکرنے سے قبل اپنے گریباں میں جھانکیں اورمسجدمنبرکاغلط استعمال ترک کرتے ہوئے ان والدین سے معافی مانگیں جن کے بچوں کو انہوں نے ہمیشہ کے لئے ان سے دورکردیا
کراچی۔۔۔9جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں جے یو آئی ف کے رہنماء قاری عثمان کے بیان پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قاری عثمان ایم کیوایم پرالزام لگاکرحقائق کومسخ نہیں کرسکتے،نہ صرف کراچی بلکہ ملک کابچہ بچہ جانتاہے کہ جے یوآئی (ف)کا اصل ایجنڈاکیاہے۔انہوں نے کہاکہ قاری عثمان بتائیں کہ دیگرمسالک کی مساجدپرقبضے کرنے کی تلقین کون دیتارہاہے؟،دیگرمسالک کے علمائے کرام کوقتل کرنے کی دھمکیاں کون دیتارہاہے اورکون سے علمائے کرام ہیں جوفرقہ وارانہ فسادات کی آگ کوبھڑکاتے رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ قاری عثمان عوام یہ بھی بتائیں کہ کون کراچی اوردیگرشہروں کے نوجوانوں کوجہادکے نام پرافغانستان وفلسطین سمیت دیگرممالک بھیجتارہاہے اورڈالربٹورتارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ والدین آج بھی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہے ہیں جنہیں جنت کاجھانسادیکرجہادکے نام پرجھونک دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ قاری عثمان جواب دیں کہ کن کن مدارس ومساجدسے معصوم طلبہ کوفرقہ وارانہ قتل وغارتگری کی ترغیب دی جاتی رہی ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ عوام یہ بھی جانتے ہیں مولانافضل الرحمان کن کن ممالک سے چندے کے نام پر فنڈ ز حاصل کرتے رہے ہیں اوروہ کون سے عوامل ہیں جو شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کس کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں۔حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہا قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ امن وبھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے یہی ہمارا نصب العین ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے قاری عثمان کومشورہ دیاکہ وہ ایم کیوایم پربے بنیاد الزامات عائدکرنے سے قبل اپنے گریباں میں جھانکیں اورمسجداورمنبرکاغلط استعمال ترک کرتے ہوئے ان والدین سے معافی مانگیں جن کے بچوں کو انہوں نے ہمیشہ کے لئے ان سے دورکردیا۔
English Viewers

1/11/2025 2:04:22 PM