شعبہ خواتین کے زیراہتمام اکیسویں آئینی ترمیم کے احسن فیصلے کی منظوری پر ’’فتحِ عظیم‘‘ کے نام سے یومِ تشکرکے طور محفل میلاد کالال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں انعقاد
کراچی۔۔۔8جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اکیسویں آئینی ترمیم کے احسن فیصلے کی منظوری پر ’’فتحِ عظیم‘‘ کے نام سے یومِ تشکرکے طور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ حمد و میلاد میں خواتین نعت خواں نے ربِّ کائنات کی بڑائی اور بارگاہِ رسالت معابؐمیں اپنی خوبصورت آواز میں گلہائے عقیدت پیش کیا جبکہ ماریہ قدوس،شمائلہ ناصر،سدرۃالمنتہیٰ،سلطانہ قادری،عروج زہرہ،یاسمین،شبانہ سرور،شبینہ نے حمد ثناء پیش کیں۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی انچارج اور رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ،جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر،سلمہ آصف،خورشید افسر ،ایم کیو ایم کے شعبہ پی ڈبلیو ڈی ونگ کی خواتین سمیت خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔دعائیہ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی و خوشحالی ،پاک فوج کے وقار اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔