Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، الطاف حسین


پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، الطاف حسین
 Posted on: 1/7/2015 1
پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، الطاف حسین
بین الاقوامی تناظر کی روشنی میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ہرقسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھ کرجرات مندانہ فیصلے کیے جائیں، الطاف حسین
لبرٹی چوک لاہور میں سلمان تاثیر شہید کی برسی کے موقع پر حملہ کرنے والوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے، الطاف حسین
مولونا عبدالعزیز کے خلاف ایف آئی آر کی روشنی میں اسے فی الفورگرفتارکیا جائے،الطاف حسین
ذکی الرحمان لکھوی کے حوالہ سے ٹھوس لائحہ عمل تیارکیا جائے، الطاف حسین
کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز تبلیغ اوران کے سربراہوں کی تقاریر پر فی الفور پابندی عائد کی جائے، الطاف حسین
حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ کبوترکی طرح آنکھیں بند کرنے یا شترمرغ کی طرح ریت میں منہ دینے سے وہ مدمقابل طاقتور قوتوں کا بآسانی نشانہ بن سکتی ہے ،الطاف حسین
ہمیں پاکستان کو نہ صرف محفوظ بلکہ اپنے اتحاد کے ساتھ ساتھ ہمت وجرات سے ملک کو مضبوط ومستحکم بھی بنانا ہوگا ، الطاف حسین
سیاسی وعسکری قیادت ملک کے وسیع ترمفاد میں جرات مندانہ فیصلے کرے اور خود کو ہرقسم کی مصلحت پسندی سے آزادکرے، الطاف حسین
21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایک ایک رکن سینیٹ ، رکن قومی اسمبلی اور ان کی جماعتوں کے سربراہان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
بین الاقوامی تناظر کی روشنی اور ساؤتھ ایشیا ریجن اور سینٹرل ایشیا ریجن سے متعلق عالمی قوتوں کی موجودہ سوچ کے حوالے سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی حکومت ،سیاسی وعسکری قیادت اور اہل دانش وقلم سے گزارشات
لندن۔۔۔7،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سیاسی وعسکری قیادت پر زور دیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی تناظر کی روشنی میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ہرقسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھ کرجرات مندانہ فیصلے کیے جائیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ملٹری کورٹس کے قیام کے حوالہ سے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایک ایک رکن سینیٹ ، رکن قومی اسمبلی اور ان کی جماعتوں کے سرابراہان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ جن نیک مقاصد کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ہے اللہ تعالیٰ، پاکستان، پاکستان کی حکومت اور تمام عسکری قیادت کو ان مقاصد میں کامیابی وکامرانی عطا فرمائے ۔(آمین)
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں بین الاقوامی تناظر کی روشنی اور ساؤتھ ایشیا ریجن اور سینٹرل ایشیا ریجن سے متعلق عالمی قوتوں کی موجودہ سوچ کے حوالہ سے وفاقی حکومت اور تمام عسکری قیادت وذرائع سمیت سچ اور حق کا ساتھ دینے والے تمام ق لمکاروں، اینکرپرسنز، رپورٹرز، تجزیہ نگاروں،سیاسی وعلاقائی تجزیہ نگاروں،بین الاقوامی امور کے ماہرین اور ملکی وبین الاقوامی سیاست سے متعلق ہرمکتبہ فکر کے اکابرین کی خدمت میں بصد ادب واحترام چند گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ 
1. مورخہ 4،جنوری 2015ء کو لاہور کے لبرٹی چوک پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے اوران کی یاد میں شمعیں روشن کرنے والے افراد پرمذہبی انتہاء پسند افراد کے ایک مسلح گروہ نے نہ صرف مسلح حملہ کیا بلکہ انہیں مسلح دہشت گردی کا بھرپور نشانہ بناکر لہولہان بھی کردیا لیکن چار روز گزرجانے کے باوجوداب تک ان انتہاء پسند عناصر کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ ان مسلح حملہ آوروں کو فی الفور گرفتارکرکے ان کے مکمل کوائف کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیاجائے۔سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹی وی چینلز کی وڈیو فوٹیج میں مسلح حملہ آوروں کی تصاویر بمعہ لاٹھی ،ڈنڈے، سریئے اوردیگر ہتھیار سب کچھ موجود ہے لہٰذا ان مذہبی انتہاء پسند عناصر کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔
لال مسجد واقع اسلام آباد کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف اسلام آباد اور کراچی میں دومستند ایف آئی آر درج کرائے جانے کے باوجود مولانا عبدالعزیز نہ صرف قانون کی گرفت سے آزاد ہے بلکہ کھلے عام خطابات بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ایف آئی آرکی روشنی میں مولاناعبدالعزیز کو فی الفور گرفتارکرے۔
ملکی وبین الاقوامی سطح پر انتہائی متنازعہ شخصیت ذکی الرحمان لکھوی کی عدالت کی جانب سے ضمانت ،باربار گرفتاری اور رہائی کے عمل سے مؤثر بین الاقوامی حلقوں میں پاکستان کی حکومت کے حوالے سے نئے نئے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں لہٰذاحکومت کو ان شکوک وشبہات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایسے عناصر کے بارے میں ٹھوس لائحہ عمل تیارکرنا چاہیے۔
جوکالعدم جماعتیں مذہبی منافرت پھیلانے ، فرقہ وارانہ فسادات کرانے اورفرقہ واریت کی بنیاد پر قتل کرنے کا حکم دینے میں ملوث ہیں ، حکومت نے ان تمام جماعتوں کو کالعدم قراردیکر ہرقسم کی تبلیغ کرنے کی پابندی عائد کردی تھی لیکن افسوس کہ آج بھی یہ کالعدم تنظیمیں اپنے نام بدل کر پورے ملک میں بڑے بڑے پوسٹرز لگاکر نہ صرف جلسے جلوس کررہی ہیں بلکہ ان کالعدم تنظیموں کے سربراہان کھلے عام عوامی جلسوں سے خطابات بھی کررہے ہیں۔ خدارا ان کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز تبلیغ اوران کے سربراہوں کی تقاریر پر فی الفور پابندی عائد کی جائے ۔
جناب الطاف حسین نے پاکستان کی حکومت اورعسکری ذرائع وسیاسی قیاد ت پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کی روشنی میں پسند ناپسند کے بجائے ملک کے وسیع ترمفاد میں جرات مندانہ فیصلے کریں، ہمت وحوصلے سے کام لیں اور خود کو ہرقسم کی مصلحت پسندی سے آزاد کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو یاد رکھنا چاہیے کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے یا شترمرغ کی طرح ریت میں منہ دیکر ڈر اور خوف سے خاموش بیٹھ جانے سے وہ اپنے مدمقابل طاقتور قوتوں کا بآسانی نشانہ تو بن سکتی ہے لیکن خود کو محفوظ ہرگز نہیں رکھ سکتی ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں پاکستان کو نہ صرف محفوظ بنانا ہوگا بلکہ اپنے اتحاد کے ساتھ ساتھ ہمت وجرات کا مظاہرہ کرکے ملک کومضبوط ومستحکم بھی بنانا ہوگا ۔کیونکہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے اور اس سلسلے میں ہمیں خود آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
English Viewers

1/11/2025 1:59:56 PM