Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قومی ہیرو ہیں، الطاف حسین


دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قومی ہیرو ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 1/6/2015 1
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قومی ہیرو ہیں، الطاف حسین
ہنگو کے اعتزاز حسن نے اپنی جان داؤ پر لگاکر خودکش حملہ ناکام بنایا لیکن اپنے اسکول کے سینکڑوں طالبعلموں کی زندگی بچالی، الطاف حسین
ملک مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اعتزازحسن شہید کی طرح پوری قوم کو عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، الطاف حسین
صوبہ خیبرپختوانخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم اعتزاز حسن شہید کی پہلی برسی کے موقع پربیان
لندن۔۔۔6،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اعتزازحسن شہید کی طرح پوری قوم کو عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبرپختوانخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم اعتزاز حسن شہید کی پہلی برسی کے موقع پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اعتزاز حسن شہید نے اپنی جان داؤ پر لگاکر خودکش حملہ ناکام بنایا ، جام شہادت نوش کرلیا لیکن اپنے اسکول کے سینکڑوں طالبعلموں کی زندگی بچالی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج پوری قوم مذہبی انتہاء پسندوں اور فرقہ وارانہ فسادکرانے والوں کے خلاف متحد ومنظم ہے تاہم پاکستان سے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ قوم کا ہرفرد اعتزاز حسن شہید کی طرح عزم وحوصلے اور ہمت وجرات کا مظاہرہ کرے ۔ جناب الطاف حسین نے اعتزاز حسن شہید کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قومی ہیرو ہیں اور ان شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔
English Viewers 


1/11/2025 2:08:02 PM