Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طورپر پاس ہونا ایم کیوایم کے حق پرستانہ مؤقف کی کامیابی ہے


سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طورپر پاس ہونا ایم کیوایم کے حق پرستانہ مؤقف کی کامیابی ہے
 Posted on: 1/6/2015 1
سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طورپر پاس ہونا ایم کیوایم کے حق پرستانہ مؤقف کی کامیابی ہے
طالبانائزیشن کے خدشات بیان پر کرنے پر میرا مذاق اڑایا گیا اور مجھ پر بہتان تراشی کی گئی ،الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ آج ملک بھر میں حق پرستی کی جدوجہد کے خلاف اٹھنے والی آوازیں خاموش ہوگئیں ہیں،الطاف حسین
آج سے پاکستان استحکام اورترقی کی نئی منزل کی جانب گامزن ہوگا،الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے 21ویںآئینی ترمیم کے بل کی قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری پرپاکستان اوردنیابھرمیں 
پاکستانیوں ،بل کی حمایت کرنے والی جماعتوں اورمسلح افواج کے سربراہان کوحق کی فتح مبارک ہو۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان مزید فعالیت سے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں،الطاف حسین 
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان ،حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ،تمام شعبہ جات کے ارکان، زونوں ،سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدرد عوام زبردست مبارکباد
لندن۔۔۔6،جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایوان بالا سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طورپر پاس ہونا ایم کیوایم کے حق پرستانہ مؤقف کی کامیابی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز نائن زیرو عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج برسہابرس سے جاری ایم کیوایم اور الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے تحریک اور پوری قوم کو سرخروئی عطا کی ہے۔ اس حق پرستانہ جدوجہد کی قدم قدم پر مخالفت کی گئی ، طالبانائزیشن کے خدشات بیان پر کرنے پر میرا مذاق اڑایا گیا اور مجھ پر بہتان تراشی کی گئی ۔ ایم کیوایم تن تنہا ان تمام مخالف اور منافق قوتوں کا مقابلہ کرتی رہی بالآخر فتح نے ایم کیوایم کے قدم چومے جس پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان ،حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ،تمام شعبہ جات کے ارکان، زونوں ،سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدرد عوام زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ساتھیوں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق حق پرستی کی جدوجہد میں حصہ لیا ، طالبانائزیشن کے خطرے سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرتے رہے اور اس جدوجہد کی پاداش میں انہیں مخالفین کے طعنے بھی سننے پڑے لیکن انہوں نے صبروتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کے خلاف قانون سازی بہت بڑامعاملہ تھا جو ہمارے اتحاد اورمستقل مزاجی کے باعث پایہ تکمیل تک پہنچا ہے ۔یہ اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ آج ملک بھر میں حق پرستی کی جدوجہد کے خلاف اٹھنے والی آوازیں خاموش ہوگئیں ہیں اورپاکستان کے گوشےگوشے میں صرف مظلوم عوام، ایم کیوایم ، الطاف حسین کی آواز گونج رہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ مزید فعالیت سے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں، مسائل کا شکار عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں۔ آپ کا شائستہ انداز دیکھ کر دوسرے لوگ ایم کیوایم سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں اور لوگ آپ کی جانب راغب ہوں گے لہٰذا آپ کا فرض ہے کہ نہ صرف ان کی رہنمائی کریں بلکہ ان کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات بھی دیں۔ انشاء ا للہ ایک دن آئے گا جب ملک بھر کے مظلوم اور محروم عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہوں گے اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ہوگا۔ 
اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران نے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مؤقف کو تسلیم کرنے پر جناب الطاف حسین کو زبردست مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ آپ کی برسوں کی دن رات محنت کا ثمر ہے کہ آج اللہ تعالیٰ نے ایم کیوایم کو سرخروئی عطا فرمائی اور اس کامیابی کا تمام ترسہرا صرف آپ کے سرجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جن خدشات کا اظہار آپ کئی برسوں سے کرتے چلے آرہے ہیں آج سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ملک بھر کی سیاسی قیادت نے اس پر تصدیق کی مہرلگاکرآپ کی سچائی کو پوری دنیا کے سامنے تسلیم کرلیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کی اس کامیابی پر پوری قوم نہ صرف آپ کو مبارکباد پیش کرتی ہے بلکہ ہمیں فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں الطاف حسین جیسا قائد عطا فرمایا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیاجائے کم ہے ۔
English Viewers
وڈیو



1/11/2025 2:17:32 PM