قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر 21ویں ترمیم کی قرارداد منظور ہونا ملک کو بچانے اورملک کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے، الطاف حسین
مورخہ06 ؍جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دہشتگردوں سے ملک کو پاک کرنے کیلئے ایک صفحہ پر جمع ہو کر ملک میں مثبت روایت کی بنیاد رکھ دی ہے ، اللہ تعالیٰ پاکستا ن کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے مسلح افواج ، سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کو جرأت و ہمت عطا فرمائے ،آج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اتفاق رائے کی
ضررورت تھی، نا اتفاقی پیدا کرنے والے طالبان اور دہشتگردی کے حمایتی ہیں۔