جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کی جانب سے استقبالیہ کیمپس لگائے گئے
جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندے ، زونز ، سیکٹرز، یونٹس اور ڈسٹرکٹ انچارجزو اراکین کی شرکت
استقبالیہ کیمپوں پر جلوسوں کے شرکاء کیلئے شربت و پانی کی سبیلیں لگائی گئیں اور قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان پر گل پاشی کی گئی ،مٹھائیاں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا
کراچی: ۔۔۔4، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی رسول پاکؐ کایومِ ولادت۱۲ربیع الاوّل جشن عیدمیلاالنبیﷺ انتہائی جوش وجذبے سے منایاگیااوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیروعزیزآبادکراچی سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم زونل ،ضلعی اورصوبائی دفاترمیں روایتی چراغاں کیاگیا۔جشن عید میلاد النبیؐ کے اس پرمسرت موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے زیر اہتمام سینکڑوں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ،شربت اور پانی کی سبیلیں قائم کی گئیں ، مٹھائی اورلنگربھی تقسیم کیا گیا جبکہ مرکزی جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کے اراکین کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین ،سیکٹر زیونٹس کمیٹیز کے انچارجز و اراکین ، ڈسٹرکٹ انچارجز و اراکین نے شرکت کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کرکے ان کااستقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام جشن عیدمیلا دالنبی ﷺ کے موقع پرکراچی میں نمائش چورنگی،دلپسندسوئٹس رنچھوڑلائن،اللہ والی مارکیٹ برنس روڈ،ڈاکخانہ چوک لیاقت آباد،ڈاکخانہ نزدرضویہ امام بارگاہ ناظم آبادگلبہار،حسین آبادفیڈرل بی ایریا،مزیدارحلیم گلبرگ فیڈرل بی ایریا اورسخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آبادسمیت شہرکے مختلف مقامات پراستقبالیہ کیمپس لگائے گئے جن میں شربت اور پانی کی سبیلیں بھی شامل تھیں جبکہ مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پرلگایاگیا۔عیدمیلادالنبیؐ کے کیمپوں پررابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ،عامرخان،سیدحیدرعباس رضوی،حق پرست اراکین ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ڈاکٹرصغیراحمد،خواجہ اظہارالحسن،سیدفیصل سبزواری،محمددلاور،محمدکامران فاروقی،عبدالحسیب ،محمدانوررضا،محمدعظیم فاروقی،ریحان ظفر،افتخارعالم اورجمال احمدکے ہمراہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد واراکین ،ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان موجودتھے۔جنہوں نے عاشقان رسولؐ کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے جشن عیدمیلادالنبی ؐ کی مبارکبادپیش کی اوران میں لنگرتقسیم کیا۔دریں ا ثناء کراچی کی طرح اندرون سندھ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سینکڑوں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ، لنگر اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس سلسلے میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیراہتمام مرکزی کیمپ اسٹیشن روڈ کے علاوہ دیگرمقامات پرکیمپس لگائے گئے،میر پور خاص، نوابشاہ ،ٹنڈو الہیار،جامشورو ، عمر کوٹ ،بدین ،خیر پور ،دادو،شکار پور،جیکب آباد،سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ،ٹھٹھہ،نوشہروفیروز،سانگھڑزون کے زیرا ہتمام بھی استقبالیہ کیمپس لگائے گئے جہاں منتخب عوامی نمائندوں ، زونل انچارجز و اراکین کمیٹی اور ذمہ داران و کارکنان نے جلوسوں کے شرکاء کا خیر مقدم کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شرکاء میں مٹھائی اورلنگر تقسیم کیا ۔
English Viewers
تصاویر