لوئراورکزئی کے فٹبال گراؤنڈمیں بم دھماکے پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارمذمت ،بم دھماکےمیں کئی بچوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر شدیدافسوس کااظہار
درندہ صفت طالبان دہشت گرد کھلی سفاکیت کامظاہرہ کرتے ہوئے اب قوم کے معصوم بچوں کومسلسل نشانہ بنارہے ہیں
پشاورکے آرمی پبلک اسکول کے بعد اورکزئی میں فٹبال کھیلنے والے بچوں کو نشانہ بناکردہشت گردوں نے اپنی درندگی اورسفاکی کاایک اورمظاہرہ کیاہے
اورکزئی میں فٹبال گراؤنڈمیں دہشت گردی کے سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 4 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لوئراورکزئی کے فٹبال گراؤنڈمیں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس واقعہ میں کئی بچوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر شدیدافسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ درندہ صفت طالبان دہشت گرد کھلی سفاکیت کامظاہرہ کرتے ہوئے اب قوم کے معصوم بچوں کومسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں معصوم طلبہ اوراساتذہ کے بہیمانہ قتل عام کے بعداب اورکزئی میں فٹبال کھیلنے والے بچوں کو بم دھماکے سے نشانہ بناکردہشت گردوں نے اپنی درندگی اورسفاکی کاایک اورمظاہرہ کیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اورکزئی میں فٹبال گراؤنڈمیں ہونے والے دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے دھماکے میں شہیدہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کوا پنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔انہوں نے زخمی بچوں کی جلدصحتیابی کی دعاکی۔
English Viewers