آل پارٹیزکانفرنس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کامؤقف بھرپوراورمؤثراندازمیں پیش کرنے پر ڈاکٹرفاروق ستار اور بیرسٹرفروغ نسیم کوقائدتحریک الطاف حسین کاخراج تحسین
میں گزشتہ کئی برسوں سے بارہایہ کہتارہاکہ طالبانائزیشن ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہے مگرمیرامذاق اڑایاگیا۔الطاف حسین
آج ملک کی تمام سیاسی قیادت نے طالبانائزیشن کے بارے میں میرے مؤقف کوتسلیم کرلیاہے۔الطاف حسین
یہ امرخوش آئندہے کہ اب سب ہی ملک کوبچانے کیلئے طالبانائزیشن کے خاتمہ پر متفق ہوگئے ہیں ۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 2 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجنا ب الطاف حسین نے آج وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کامؤقف بھرپوراورمؤثراندازمیں پیش کرنے اورکانفرنس کے شرکاء کوقائل کرنے پر ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹرفاروق ستار اورممتاز قانونی ماہربیرسٹرفروغ نسیم کوزبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیاہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستاراوربیرسٹرفروغ نسیم سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ کئی برسوں سے بارہایہ کہتارہاکہ طالبانائزیشن ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہے اورپاکستان کے داخلی امن واستحکام کے لئے طالبانائزیشن کاخاتمہ کرناوقت کی اہم ضروت ہے ،میرے مؤقف کی مخالفت کی جاتی رہی اورمیرامذاق اڑایاگیا مگریہ امرخوش آئندہے کہ آج ملک کی تمام سیاسی قیادت نے بھی بالآخرمیرے اس مؤقف کوتسلیم کرلیاہے اوراب سب ہی ملک کوبچانے کیلئے طالبانائزیشن کے خاتمہ پر متفق ہوگئے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے اے پی سی میں آئینی وقانونی دلائل کے ساتھ پارٹی کااصولی مؤقف بھرپوراندازمیں پیش کرنے پر ڈاکٹرفاروق ستاراوربیرسٹرفروغ نسیم کوشاباش پیش کی اوران کے لئے دعائیں کیں۔
وڈیو