مسلم لیگ فنکشل بلوچستان کے نائب صدر پیر عبد القدوس شاہ اور بلوچستان کے سماجی قبائلی رہنما ؤں کی ایم کیوایم میں شمولیت
ایم کیو ایم کوئٹہ زون کے انچارج جنت گل کاکڑ و اراکین نے جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہا
وہ دن دور نہیں جب بلوچستان بھر سے مظلوم و محروم عوام جناب الطاف حسین کے فلسفہ کی تائید کریں گے، جنت گل کاکڑ
کوئٹہ ۔۔۔2جنوری 2014ء
مسلم لیگ فنکشل بلوچستان کے نائب صدر پیر عبد القدوس شاہ اور بلوچستان کے سماجی قبائلی رہنما ء نے ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔یہ اعلان انہوں نے ایم کیو ایم کوئٹہ زون میں زونل انچارج جنت گل کاکڑ سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر کوئٹہ زون ایم کیو ایم کے جوائنٹ انچارجز سید سلیم اخترایڈوکیٹ، ملک منوراحمد شاہوانی، اراکین کمیٹی نور اللہ سما لانی ، آربا عبد الغنی کاسی ، ملک عبدالرحمن دہوا،قدرت اللہ مری ،پیر جان سمالانی اور عبد اللہ قریشی بھی موجو د تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنت گل کاکڑ نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کیا اور کہا کہ بلوچستان میں جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا ثبوت آج پیر عبد القدوس ، بلوچستان کے قبائلی سماجی رہنماؤں کی ایم کیوا یم میں شمولیت ہے ۔ انہوں نے شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب وہ دن دور نہیں جب بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والے مظلوم و محروم عوام جناب الطاف حسین کے فلسفہ حقیقت پسندی کی تائید کریں گے اور بلوچستان کے ہر سمت جناب الطاف حسین کا پرچم لہرائے گا۔