کراچی پریس کلب اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب اراکین کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی دلی مبارک باد
امید ہے نو منتخب اراکین صحافیوں کے حقوق کے حصول اور صحافتی نظام کی بہتری کیلئے جدو جہد کریں گے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔2جنوری2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی پریس کلب اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب اراکین کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ایک تہنیتی بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر فاضل جمیل ، نائب صدر نواب قریشی ، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ ودیگر اراکین اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شہریار خان ، سیکریٹری جنرل محمد طارق سمیت دیگر اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب اراکین ملک میں صحافیوں کے حقوق کے حصول اور صحافتی نظام کی بہتری کیلئے جدو جہد کریں گے۔