برنس روڈ سیکٹر یونٹ 22 کے کارکن محمد فرحان کی والدہ محترمہ نسیم حنیف آہوں سسیکوں کے درمیان سی ون ایریا لیاقت آباد کے قبر ستان میں سپرد خاک
کراچی ۔۔۔30دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ برنس روڈ سیکٹریونٹ22 کے کارکن محمد فرحان کی والدہ محترمہ کوسیکڑوں آہوں سسیکوں کے درمیان1 C-ایریا لیاقت آبادکے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جناز ہ مسجد اقصیٰ اکبر روڈ پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے معاون ڈاکٹر ندیم احسان ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین اور سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مرحومہ کے عزیز اقارب اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔