Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین کے نقصانات کاجائزہ لیکر انہیں فوری معاوضہ ادا کیاجائے ، الطاف حسین


ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین کے نقصانات کاجائزہ لیکر انہیں فوری معاوضہ ادا کیاجائے ، الطاف حسین
 Posted on: 12/29/2014
ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین کے نقصانات کاجائزہ لیکر انہیں فوری معاوضہ ادا کیاجائے، الطاف حسین
ابھی تک وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور حکومت کے کسی وزراء نے جائے حادثے کا دورہ نہیں کیا، الطاف حسین
وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء اگر دورہ نہیں کرسکتے تو کم ازکم متاثرین سے اظہارہمدردی ضرورکریں، الطاف حسین
ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصیبت زدہ عوام کی مدد کرے،الطاف حسین
ٹمبرمارکیٹ میں لگنے والی آگ سے سینکڑوں دکانوں اورگھروں کو ہی نقصان نہیں پہنچا بلکہ مکینوں کی عمربھرکی پونجی، بچیوں کا جہیز، گھرکا قیمتی سامان اور بسے بسائے گھر جل کر خاک ہوگے،الطاف حسین
ٹمبرمارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی سے متاثرین کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، الطاف حسین
جوکل تک محتاجوں اور مساکین کی مدد کیاکرتے تھے وہ آج خود مدد کے طالب ہیں، الطاف حسین
متاثرین کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کے حق کیلئے ہرسطح پرآواز بلند کرتا رہوں گا، الطاف حسین
ٹمبرمارکیٹ میں سیکوریٹی کے فرائض ادا کرنے پر رینجرز اورپولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین
متاثرین کی بھرپورمدد کرنے پر رابطہ کمیٹی، منتخب نمائندگان، ذمہ داران اورکارکنان کو شاباش میرے پیارے کارکنان میری اصل طاقت اور میرا ناز ہیں، الطاف حسین
پیر کی صبح پرانا حاجی کیمپ میں قائم ایم کیوایم کے امدادی کیمپ میں حق پرست ارکان اسمبلی اورکارکنان سے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ آتشزدگی سے متاثرہ جائے حادثہ کا دورہ کرنے سے قاصر ہیں تو کم ازکم ٹمبرمارکیٹ کے متاثرہ مکینوں او ر تاجروں کے نقصانات جائزہ لیکر انہیں فوری طورپر معاوضہ ادا کریں تاکہ متاثرین اپنے پیروں پردوبارہ کھڑے ہوسکیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کی صبح پرانا حاجی کیمپ میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ایم کیوایم کے امدادی کیمپ میں حق پرست ارکان اسمبلی، سیکٹرز ویونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں ، ایڈمن کمیٹی، شعبہ اطلاعات، نیوزکمیٹی، وڈیوسیکشن ،فوٹو سیکشن کے ارکان سمیت وہاں موجود پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز، کیمرہ مین، فوٹوگرافرز، ٹیکنیشنزاور وہاں جمع ہونے والے متاثرین کے ایک بڑے اجتماع سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے 
،آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا افضل کام ہے اوراپنی زندگی کی آسائش اور آرام کو مصیبت زدگان کی مدد کیلئے قربان کرنا ہی دراصل انسانیت کی دلیل ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ٹمبرمارکیٹ میں لگنے والی آگ سے صرف تاجروں کے کارخانوں اور دکانوں کوہی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ارد گرد کے سینکڑوں گھروں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ہے جس سے متاثرین کی قطرہ قطرہ کرکے جمع کی جانے والی عمربھرکی پونجی، بچیوں کا جہیز ، گھرکا قیمتی سامان ، بنابنایا کاروبار اوربسے بسائے گھر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگے، جولوگ کل تک محتاجوں اور مساکین کی مدد کیاکرتے تھے وہ آج خود مدد کے طالب ہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ابھی تک وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ او ر سندھ حکومت کے کسی وزیر نے جائے حادثہ کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء جائے حادثہ آکر متاثرین سے اظہارہمدردی کرنے سے قاصر ہیں تو کم سے کم وہ اپنی حکومت کے افسران وعملے کے اراکین کو بھیج کر گھرگھر اوردکان دکان جاکر متاثرین کے نقصانات کاجائزہ لیں اوراس جائزے کی روشنی میں متاثرین کو فوری طورپر معاوضہ دیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ جو لوگ خلق خدا کی خدمت کا جذبہ نہیں رکھتے وہ حکومت میں کیوں آتے ہیں، مظلوم عوام کی دلجوئی کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا حکومت کافرض ہے ، حکومت سندھ اپنا فرض پورا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹمبرمارکیٹ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی صرف مارکیٹ کے تاجروں کی دکانیں ہی نہیں بلکہ اردگرد کے مکینوں کے سینکڑوں مکینوں کی املاک جلنے کی وجہ سے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اوربحیثیت صوبے کے سربراہ سید قائم علی شاہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مصیبت زدہ عوام سے اظہار ہمدردی کریں اورانکی مدد کریں ۔ 
جناب الطاف حسین نے آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں اور مکینوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی عمر بھرکی جمع پونجی راکھ کا ڈھیرہوگئی ہے جس پرمجھے دلی افسوس ہے اور میں آپ کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کے حق کیلئے ہرسطح پرآواز بلند کرتا رہوں گا اور آپ کے نقصان کے ازالے کیلئے ہرممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ جناب الطاف حسین نے مخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹمبرمارکیٹ پرانا حاجی کیمپ کا دورہ کریں ، آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں اور خاندانوں سے ملاقات کریں ، ان کی دلجوئی کریں اور متاثرین کی بھرپورمدد کریں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہے ، اس مہینے کی برکتوں کے طفیل اللہ تعالیٰ مخیرحضرات کے کاروبار میں برکت عطافرمائے گا۔ جناب الطاف حسین نے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹیلی ویژن اور اخبارات کے رپورٹرز، فوٹوگرافرز، کیمرہ مین اوراینکرپرسنز رات بھرجاگ کراپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کررہے ہیں اورآتشزدگی سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کے جذبات سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کررہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ٹمبرمارکیٹ کے متاثرین کی دردبھری داستانیں نشرکریں تاکہ دنیا بھر کے عوام متاثرین پرٹوٹنے والی قیامت سے واقف ہوسکیں کہ کس طرح لوگوں کی عمربھر کی کمائی جل کرراکھ کا ڈھیر ہوگئی۔ جناب الطاف حسین نے ٹمبرمارکیٹ میں سیکوریٹی کے فرائض ادا کرنے پر رینجرز اورپولیس کے افسران اور جوانوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے دعائیں کیں۔ جناب الطاف حسین نے آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں اور خاندانوں کی خدمت کرنے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان اسمبلی ، سیکٹروں و یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں ، ایڈمن کمیٹی،شعبہ اطلاعات، نیوز کمیٹی، فوٹوسیکشن اور وڈیوسیکشن کے ارکان کو زبردست خراج تحسین اور شاباش دیتے ہوئے کہاکہ میرے پیارے کارکنان میری اصل طاقت اور میراناز ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کو خلق خدا کی خدمت کے عمل پر اجرعظیم عطا کرے ،انہیں دکھی انسانیت کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے اورآتشزدگی سے متاثرہ افراد کی غیب سے مدد فرمائے ۔ (آمین)

1/11/2025 4:44:08 PM