گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو 12 سال مکمل ہونے پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی مبارکباد
ڈاکٹر عشرت العباد، پاکستان کے پہلے، براعظم ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے گورنر ہیں جو طویل عرصہ تک گورنر کے منصب پر فائز ہیں، الطاف حسین
ڈاکٹر عشرت العباد نے سب سے زیادہ عوامی مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی حتی المقدور کوششیں کیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔26، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو بطورگورنرسندھ کے12 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعشرت العباد ، پاکستان کے پہلے، براعظم ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے گورنر ہیں جو طویل عرصہ تک گورنر کے منصب پر فائز ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مسلسل 12 سال تک گورنرکے منصب پر رہتے ہوئے سب سے زیادہ عوامی مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی حتی المقدور کوششیں کیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ گورنر سندھ نے صوبے کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے فروغ اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے محنت ولگن سے کام کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے جس پر میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو صحت وتندرستی عطا فرمائے اور انہیں اسی طرح اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کرنے کی توفیق دے۔(آمین)