ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے کارکن سید زین عباس کو آہوں اور سسکیوں میں وادی حسین قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی، کارکنان و دیگر کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔26دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نارتھ ناظم آبادسیکٹریونٹ134-Aکے کارکن سید زین عباس کی تدفین وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کردی گئی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا میں واقع بوتراب امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوری، حق پرست اراکین اسمبلی، مختلف سیکٹرزو یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان، مرحوم کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثنا ء مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کے ذمہ داران سے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے صبر کی تلقین کی ۔