ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن واسع جلیل کے بھائی وسیم جلیل کو یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان اسمبلی ، کارکنان کے علاوہ مرحوم کے سوگوار لواحقین کی شرکت
وسیم جلیل مرحوم کا فاتحہ سوئم بعد نماز جمعہ مرحوم کی رہائشگاہ گلشن اقبال بلاک 13D-2نزد وسیم باغ کے قریب منعقد کی جائے گی
کراچی ۔۔۔24دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر واسع جلیل کے بھائی وسیم جلیل کو یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم وسیم جلیل کی نماز جناز بعد نماز عشاء جامع مسجد فیض محمد ی گلشن اقبال میں ادا کی گئی اور تدفین یاسین آباد قبرستان میں کی گئی ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، حید ر عباس رضوی ، عامر خان اور،حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ، ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان ہمدردوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ مرحوم کے سوگوار لواحقین نے میں بڑی تعداد میں شرکت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔وسیم جلیل مرحوم کا فاتحہ سوئم جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ مرحوم کی رہائشگاہ گلشن اقبال /13D-2نزد وسیم باغ کے قریب منعقد کی جائے گی جس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔