Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مدرسہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کو بازیاب کراکر ان کے والدین کے حوالہ کیاجائے، الطاف حسین


 مدرسہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کو بازیاب کراکر ان کے والدین کے حوالہ کیاجائے، الطاف حسین
 Posted on: 12/23/2014
 مدرسہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کو بازیاب کراکر ان کے والدین کے حوالہ کیاجائے، الطاف حسین
وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیرداخلہ، آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے چیف سے الطاف حسین کا مطالبہ
مدرسہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان اور ملاعبدالعزیز والدین کو ان کی بچیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے
والدین سے ملاقات کی اجازت مانگنے پر مظلوم بچیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، الطاف حسین
متاثرہ بچیوں ، ان کے والدین کے نام ودیگر تفصیلات ایم کیوایم کے پاس محفوظ ہیں، الطاف حسین
مظلوم بچیوں کے والدین اپنی بچیوں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں اور رو رو کر اپنی بچیوں سےملاقات کروانے کی دہائیاں دے رہے ہیں، الطاف حسین
مقتدرحضرات ملک وقوم کی خدمت کے ساتھ فوری طورپر یہ مسئلہ حل کراکر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل کریں
الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا ، انسانی حقوق کی انجمنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی مدرسہ حفصہ کی بچیوں کی بازیابی کیلئے آواز احتجاج بلند کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔23، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ارباب اقتدار اور اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مدرسہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کو بازیاب کراکر ان کے والدین کے حوالہ کیاجائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے چیف جنرل رضوان اخترکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ایک انتہائی تکلیف دہ ،دردناک، حیرت انگیز اور فوری حل طلب واقعہ کی اطلاع ملی ہے جسے آپ حضرات فوری طورپر حل کراکر سینکڑوں روتے بلکتے والدین اوران کی معصوم بچیوں کی جان بچاکر ملک وقوم کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل کریں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں مظلوم اور پریشان حال والدین کی سیکوریٹی کے تحت ان کے نام یہاں درج نہیں کررہا ہوں تاہم متاثرہ بچیوں ، ان کے والدین کے نام ودیگر تفصیلات ایم کیوایم کے پاس محفوظ ہیں۔ انہوں نے ارباب اقتدار واختیار کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں، آپ نامور اورطاقتور حضرات کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان خصوصاً مدرسہ حفصہ کی مظلوم بچیوں کے والدین کو متوجہ کرکے یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ موجودہ حالات کے سبب جب والدین نے مدرسہ حفصہ میں اپنی بچیوں سے ملنے کی درخواست کی تو مدرسہ کی پرنسپل ام حسان اور ملاعبدالعزیز نے والدین کو ان کی بچیوں سے ملاقات کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مظلوم بچیوں نے متعدد بار اپنے والدین کو فون کرکے بتایا کہ وہ اپنے ماں باپ سے ملاقات کیلئے جب بھی مدرسے کے ذمہ دارلوگوں یا ذمہ دار خواتین سے بات کرتی ہیں تو نہ صرف انہیں والدین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں کہ اگر تم نے اپنے والدین سے ملنے کی زراسی بھی کوشش کی یا تمہارے والدین نے تم سے ملاقات کیلئے اعلیٰ سطح پر رپورٹ کی تو ہم تمہارا وہ حشر کریں گے کہ تم تازندگی اور تمہاری سات نسلیں بھی یادرکھیں گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ مظلوم بچیوں کے والدین اپنی بچیوں سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں اور رو رو کر اپنی بچیوں سے ملاقات کروانے کی دہائیاں دے رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے چیف جنرل رضوان اخترسے مطالبہ کیا کہ مظلوم بچیوں کو مدرسہ حفصہ سے فی الفور بازیاب کرواکر ان کے والدین کے حوالہ کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا ، انسانی حقوق کی انجمنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی مدرسہ حفصہ کی بچیوں کی بازیابی کیلئے آواز احتجاج بلند کریں اور اس سلسلے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔
وڈیو
 

1/11/2025 4:40:40 PM