Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اعتزاز احسن کا بیان سرار حقائق کے منافی ،دہشتگردوں اور انکے حمایتوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے،میاں عتیق


اعتزاز احسن کا بیان سرار حقائق کے منافی ،دہشتگردوں اور انکے حمایتوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے،میاں عتیق
 Posted on: 12/23/2014
اعتزاز احسن کا بیان سرار حقائق کے منافی ،دہشتگردوں اور انکے حمایتوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے،میاں عتیق
جناب الطاف حسین ہمیشہ دلائل کے ساتھ حق و سچ کی بات کرتے ہیں جسے بری لگتی ہے اس کو وہ جوش خطابت محسوس ہوتا ہے
جناب الطاف حسین نے19دسمبر کے خطاب میں قرآن مجیدکی 63ویں سورۃء المنافقون اور سورۃ نمبر 9 سورۃتوبہ میں منافقوں کی تعمیرکردہ مسجد ضرار کاواقعہ بیان کیاتھاجو اسلام اورمسلمانوں کونقصان پہنچانے کیلئے قائم کی گئی
جناب الطاف حسین نے مسجد ضرارکی طرح لال مسجدکو ڈھانے اورجامعہ حفصہ کوبندکرنے کامطالبہ کیاہے جس میں مسلمانوں کاروپ دھارکردراصل اسلام اورمسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی تبلیغ اور عمل کیاجاتارہاہے ، میاں عتیق
تبصرہ اور تجزیہ کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن کسی کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا جائز نہیں ہے، اعتزاز احسن بیان دینے پہلے
جناب الطاف حسین کے خطاب کو بغور سنیں
ایم کیوا یم پنجاب کے صدر میاں عتیق کا پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی جانب سےلال مسجد کے متعلق جناب الطاف حسین کے مؤقف پر دئیے گئے بیان پر تبصرہ
کراچی ۔۔۔23دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ پنجاب کے صدر میاں عتیق نے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے لال مسجد کے متعلق جناب الطاف حسین کے مؤقف پر دئیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کا یہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ جناب الطاف حسین نے جوش خطابت میں لال مسجد ڈھانے کی بات کی ہے ‘‘ سرار حقائق کے منافی اور دہشتگردوں اور انکے حمایتوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔میاں عتیق نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتاہے جیسے اعتزاز احسن نے جناب الطاف حسین کا 19 دسمبر کوتبت سینٹرکراچی میں منعقدکی جانیوالی قومی یکجہتی ریلی سے خطاب بغور نہیں سنا ہے جس میں انہوں نے قرآن مجیدکی 63ویں سورہء المنافقون کاشان نزول، اس کی تاریخ ،اس ترجمہ اورتفسیر میں مسلمانوں کے لبادے میں منافقین اور سورۃ توبہ کی آیت نمبر 107سے 110میں مسجد ضرار کے حوالے سے مدلل بات کی ہے ،یہ مسجد اسلام اورمسلمانوں کونقصان پہنچانے کیلئے قائم کی گئی تھی اسی لئے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ؐ نے صحا بہ کرامؓ کو ا س مسجد کو ڈھانے کاحکم دیاتھا۔میاں عتیق نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے مسجد ضرارکی طرح لال مسجدکو ڈھانے اورجامعہ حفصہ کوبندکرنے کامطالبہ کیاہے کیونکہ مسجدضرار کی طرح لال مسجد میں بھی مسلمانوں کاروپ دھارکردراصل اسلام اورمسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی تبلیغ اور عمل کیاجاتارہاہے اوراسلام کے نام پر غیراسلامی اورغیرشرعی حرکتیں کی جاتی رہی ہیں اوریہ عمل آج بھی جاری ہے۔ میاں عتیق نے کہا کہ جناب الطاف حسین ہمیشہ دلائل کے ساتھ حق و سچ کی بات کرتے ہیں اور جن لوگوں کو وہ بری لگتی ہے اور سمجھ نہیں آتی ان کو وہ جوش خطابت محسوس ہوتا ہے جبکہ جوش خطابت وہ ہوتا ہے جو سینیٹر اعتزازاحسن نے گزشتہ دنوں اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکے خلاف کیا تھا جس میں وہ دوران تقریر بھی مستقل کہتے رہے کہ’’ وہ دیکھو مجھے گھور رہا ہے ،دیکھو وہ مجھے دھمکی دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبصرہ اور تجزیہ کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن کسی کی کہی ہوئی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا جائز نہیں ہے جو لوگ اپنی پارٹی کے اجلاسز میں ٹھیک سے قرآن کی تلاوت نہیں کر سکتے وہ جناب الطاف حسین کی جانب سے دئیے گئے قرآنی آیات اور احادیث کے حوالوں پر تبصرہ کر رہے ہیں لہٰذا سینیٹر اعتزاز احسن اس قسم کے بیانات دینے سے قبل جناب الطاف حسین کے خطابات کو بغور سنیں اور پھر ان پر تبصرہ کریں ۔

1/11/2025 4:57:27 PM