سانحہ پشاور کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے اورشہداء کے لواحقین اورمسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں ٹر یفلگر اسکوائرپر یادگاری تقریب منعقد کی گئی
تقریب میں سینکڑوں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچوں کی شرکت
سانحہ پشاورکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اورشہداء کے لواحقینسے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکیاگیا
سانحہ پشاورکے شہداء کیلئے حافظ مسرور کی امامت میں غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی ،شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
یادگاری تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، یورپیئن پارلیمنٹ کے رکن امجدبشیر،تھرڈورلڈ سالیڈیریٹی کے چیئرمین مشتاق لاشاری، فورم فورانٹرنیشنل ریلیشنزڈیولپمنٹ کے چیئرمین طحہٰ قریشی،برطانیہ کے پہلے مسلم کوئن کونسل بیرسٹر صبغت اللہ قادری اوردیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی شریک تھے
لندن۔۔۔ 22 دسمبر2014ء