Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سچل گوٹھ تھانے کے سادہ لباس اہلکاروں کے ایم کیوایم سچل گوٹھ کے پانچ کارکنان کی گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


سچل گوٹھ تھانے کے سادہ لباس اہلکاروں کے ایم کیوایم سچل گوٹھ کے پانچ کارکنان کی گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 12/20/2014
سچل گوٹھ تھانے کے سادہ لباس اہلکاروں کے ایم کیوایم سچل گوٹھ کے پانچ کارکنان کی گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکنان سجن علی کھوکھر،حق نواز، عادل بھٹو،گل شیر،اکبرشاہ کوریلی میں شرکت کرنے کے لئے جاتے ہوئے گرفتارکیاگیا
اسی طرح گزشتہ روزایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ123کارکن محمدعمیرولدمحمدیونس سی آئی ڈی اہلکاروں،اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ124کارکن محمدشاہدولدمحمدشریف کوپولیس ،ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹریونٹ54کے کارکن انیس احمدولدرئیس احمدکوسی آئی ڈی اہلکاروں اورایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکنان محمدعاصم ولدمحمدآفتاب اورثاقب ولدمحمدآفتاب کوقصبہ علیگڑھ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے
15دسمبرکو ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹریونٹ64کے انچارج سہیل کوبھی سادہ لباس اہلکارہائی رؤف گاڑی جس کانمبرBCU-2372 میں ڈال کرلے جاچکے ہیں
سجن علی کھوکھر،حق نواز،عادل بھٹو،گل شیر،اکبرشاہ،محمدعاصم ،محمدثاقب،انیس احمدمحمدشاہداورمحمدعمیر سمیت سہیل کی بلاجوازاورغیرقانونی گرفتاری کانوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی
گزشتہ ہفتے روزکے دوران ایم کیوایم کے 25کارکنان کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے جن کی پیٹشن عدالتوں میں جمع ہیں تاہم عدالتیں انہیں بازیاب کروانے اورانصاف دلانے سے قاصرہیں
گرفتارکیے گئے پانچوں کارکنان تبت سینٹرپرایم کیوایم کی ’’قومی یکجہتی ریلی‘‘میں شرکت کرنے جارہے تھے کہ انہیں مو سمعیا ت پر گر فتار کرلیا گیا
خدشہ ہے کے ایم کیوایم کے دیگرکارکنان کی طرح انہیں بھی انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکربے دردی سے شہیدنہ کردیا جائے
ایم کیوایم سے تعلق کی پاداش میں بیگناہ کارکنان کوبلاجواز گرفتارکیاجارہاہے اورانہیں نامعلوم پرمنتقل کرکے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے
کارکنان کی گرفتاری کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیں اس سے قبل بھی سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے متعددمعصوم وبے گناہ کارکنان کوگرفتارکیاجاچکاہے
کراچی:۔۔۔19، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سچل گوٹھ تھانے کے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل گوٹھ بلاک 7اوربلاک 8کے پانچ کارکنان اورایم کیوایم سوسائٹی سیکٹریونٹ کے انچارج سہیل کی گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سچل گوٹھ کے کارکنان سجن علی کھوکھرولدستم علی،حق نواز ولد محمد علی ، عادل بھٹوولدعنایت بھٹو، گل شیرولدغلام رسول کھوکھراوراکبرشاہ کوسچل تھانے کے سادہ لباس اہلکاروں نے موسمیات کے قریب سے اس وقت گرفتارکیاجب وہ تبت سینٹرپرمنعقدہ ایم کیوایم کی ’’قومی یکجہتی ریلی‘‘ میں شرکت کر نے جارہے تھے اورانہیں موبائل میں ڈال کرنامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسی طرح گزشتہ روزقصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ123کے کارکنان محمدعاصم ولد محمد آفتاب اورثاقب ولدمحمدآفتاب کوقصبہ علیگڑھ سے گرفتار کیا گیا جبکہ لائنزایریاسیکٹرکے کارکن انیس احمدولدرئیس احمدکولائنزایریاسے سی آئی ڈی نے گرفتارکیا،اورنگی ٹاؤن یونٹ124کے کارکن محمدشاہدولدمحمدشریف کواورنگی ٹاؤن سے پولیس نے گرفتارکیاجبکہ اورنگی ٹاؤن یونٹ123کے کارکن محمدعمیرولدمحمدیونس کوسی آئی ڈی نے گرفتارکیااوراسی طرح ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹریونٹ64کے انچارج سہیل کوبھی 15دسمبرکوسادہ لباس اہلکارہائی رؤف گاڑی جس کانمبرBCU-2372 میں ڈال کرلے گئے جن کاآج تک کوئی پتہ نہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مو سمیا ت کے قریب سچل تھانے کے اہلکاروں کی جانب سے قومی یکجہتی ریلی میں شرکت کے لئے آنے الے ایم کیوایم کے کارکنان اورسوسائٹی سیکٹریونٹ64کے انچارج سہیل کی بلاجوازگرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے سے کارکنان کے اہل خانہ میں شدیدبے چینی اورخوف پایا جارہاہے اورانہیں خدشہ ہے ایم کیوایم کے دیگرکارکنان کی طرح انہیں بھی انسانیت سوز تشددکانشانہ بناکربے دردی سے شہیدنہ کردیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کارکنان کی گرفتاری کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیں جس کے دوران آئے دن ایم کیوایم کے کارکنان کوجبری لاپتہ اورغائب کیاجارہاہے۔ اس سے قبل بھی سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے متعددمعصوم وبے گناہ کارکنان کوگرفتار کیاجاچکاہے جنہیں نہ عدالت میں پیش کیاگیااورنہ ہی کسی تھانے میں ان کی ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چندروزکے دوران ایم کیوایم کے 25کارکنان کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجاچکاہے جن کی پیٹشن عدالتوں میں جمع ہیں تاہم عدالتیں انہیں بازیاب کروانے اور انصاف دلانے سے قاصرہیں۔رابطہ کمیٹی نے ایک جانب ایم کیوایم سے تعلق کی پاداش میں معصوم و بیگناہ کارکنان کوبلاجواز گرفتارکیاجارہاہے اورانہیں نامعلوم پرمنتقل کرکے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے جبکہ دوسری جانب جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردنہ صرف آزادی سے گھوم رہے ہیں بلکہ شہرمیں قتل اوردیگرجرائم کی وارداتیں بھی کررہے ہیں جنہوں نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹریونٹ154کے کارکن سیدعدنان رضاکوفائرنگ کرکے قتل کردیاتاہم انہیں کوئی پکڑنے والانہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سادہ لباس سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کی ریلی میں شرکت کرکے آنے والے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل گوٹھ کے پانچ کارکنان سجن علی کھوکھر ،حق نواز، عادل بھٹو،گل شیر،اکبرشاہ،ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکنان عاصم اورثاقب،اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ123کے کارکن محمدعمیر،اورنگی ٹاؤن یونٹ124کارکن محمدشاہ،لائنزایریاسیکٹرکے54کے ارکن انیس احمد اورسوسائٹی سیکٹریونٹ64کے انچارج سہیل کی بلاجوازگرفتاری کانوٹس لیاجائے اورانہیں جلدازجلدبازیاب کروایاجائے۔
English Viewers


1/11/2025 4:40:08 PM