Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف دنیاکے چندبہادر جرنیلوں میں سے ایک ہیں۔الطاف حسین


جنرل راحیل شریف دنیاکے چندبہادر جرنیلوں میں سے ایک ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 12/19/2014
جنرل راحیل شریف دنیاکے چندبہادر جرنیلوں میں سے ایک ہیں۔الطاف حسین
جنرل راحیل شریف کانام تاریخ میں نہ صرف یادرکھاجائے گابلکہ سنہرے حروف سے لکھاجائے گا
جنرل رضوان اختربہت اسمارٹ ہیں اوراسمارٹ جرنیلوں میں سے ایک ہیں،انہیں توفلموں میں جاناچاہیے
فضائیہ، نیوی ، رینجرز، ایف سی،دیگرپیراملٹری فورسز، پولیس اوراسکے دیگراداروں کے افسروں اورجوانوں کوسیلوٹ پیش کرتاہوں
لندن۔۔۔ 19 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ایک بہادرجرنیل ہیں،وہ دنیاکے چندبہادر جرنیلوں میں سے ایک ہیں اوران کانام تاریخ میں نہ صرف یادرکھاجائے گابلکہ سنہرے حروف سے لکھاجائے گا۔انہوں نے یہ بات آج کراچی میں سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے ہونے والی تاریخی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاک فوج کے دیگرجرنیلوں اورمسلح افواج کے تمام افسران کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اخترکوبھی خراج تحسین پیش کیااورازراہ تفنن کہاکہ جنرل رضوان اختربہت اسمارٹ ہیں اوراسمارٹ جرنیلوں میں سے ایک ہیں،انہیں توفلموں میں جاناچاہیے ۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں اورنیوی کے افسران اور جوانوں خصوصاًپی این ایس ڈاکیارڈ پر دہشت گردوں کے خطرناک حملے کوناکام بنانے والے افسران اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں رینجرز، ایف سی،دیگرپیراملٹری فورسز، پولیس اوراس کے دیگراداروں کے افسروں اورجوانوں کوسیلوٹ پیش کرتاہوں جودہشت گردوں کے خلاف سرگرم ہیں۔

1/11/2025 4:45:47 PM