Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے وفد کی رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات


ایم کیوایم کے وفد کی رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات
 Posted on: 12/19/2014
ایم کیوایم کے وفد کی رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات
وفد نے پنجاب میں ایم کیوایم کے منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران کے قتل پر تشویش کا اظہار اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایم کیو ایم کے ذمہ داران کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی یقین دہانی،دہشتگردی کے خلاف جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو سراہا
 
وزیراعلیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے نائب صدر اصغر عباس جعفری شہید کے لواحقین کو 10لاکھ روپے کا چیک دینے کااعلان بھی کیا
لاہور:۔۔19؍ دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے و فد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے انکی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اورانہیں پنجاب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید ، سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ انور شہیداور چنیوٹ کے نائب صدر سید اصغر عباس جعفری شہیدکے بہیمانہ قتل کی تفصیلات اور شہیدوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔ ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک، ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق ، رکن قومی اسمبلی ساجد احمد و دیگر شامل تھے ۔ملاقات میں ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پنجاب پولیس ایم کیوایم کے عہدیداران کے قاتلوں کی گرفتاری میں مکمل نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے بلکہ پس پردہ قاتلوں کی حمایت کررہی ہے اور انصاف کی فراہمی کے بجائے الٹا ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم کیو ایم کے عہدیداران کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کر واتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے، وزیراعلیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے نائب صدر اصغر عباس جعفری شہید کے لواحقین کو 10لاکھ روپے کا چیک دینے کا ااعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو سراہا اور کہاکہ موجودہ دہشت گردی نے جناب الطاف حسین کی تمام باتوں کو سچ ثابت کردیا ہے ۔ انہوں نے سانحہ پشاور کے بعد جناب الطاف حسین کی جانب سے سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی عملی کاوشوں کو بھی سراہا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونت کیلئے وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) شجاع ، رانا ثناء اللہ ، سیکریٹریٹ داخلہ ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ، چنیوٹ کے ایم این اے اور ایم پی اے بھی موجود تھے۔

1/11/2025 4:39:38 PM