سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام اتوار 21 دسمبر کوشام 4 بجے لندن میں ٹریفلگر اسکوائر پر یادگاری تقریب منعقد کی جائے گی
یادگاری تقریب میں سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں جلائی جائیں گی
تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی، طلبہ وطالبات اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی
سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ ایم کیوایم یوکے
لندن۔۔۔ 19 دسمبر2014ء
سانحہ پشاورکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام اتوار21دسمبرکولندن کے مشہورتفریحی مقام ٹریفلگر اسکوائر پر ایک یادگاری تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب شام چاربجے ہوگی ۔تقریب میں پشاورمیں درندہ صفت طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے معصوم طلبہ وطالبات،اساتذہ اورعملے کے ارکان کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں جلائی جائیں گی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، سیاسی وسماجی شخصیات،صحافی ،سول سوسائٹی ،یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلبہ وطالبات اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔سانحہ پشاورکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کی اس تقریب کے لئے ویسٹ منسٹرکونسل اورمقامی پولیس نے اس کی اجازت دیدی ہے۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے نے لندن میں مقیم تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ پشاورکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔
English Viewers