Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کے عوام مسلح افواج کے جوانوں کو یقین دلاتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ تنہاء نہیں، قمر منصور


ملک بھر کے عوام مسلح افواج کے جوانوں کو یقین دلاتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ تنہاء نہیں، قمر منصور
 Posted on: 12/18/2014
ملک بھر کے عوام مسلح افواج کے جوانوں کو یقین دلاتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ تنہاء نہیں، قمر منصور
جناب الطاف حسین نے طالبان کو بے نقاب کیا لیکن حکمرانوں نے قوم کو اندھیروں میں رکھا
ایم کیوایم نے آپریشن ’’ضربِ عضب‘‘ اور افواج پاکستان کی حمایت میں لاکھوں افراد کی یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا
سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالوں اور افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے 19 دسمبر کو بعد نماز جمعہ تبت سینٹر ریلی نکالی جائے گی
طالبان دہشت گردوں کو شہید اور اپنا بھائی کہنے والوں اور شہریوں کے قتال فی سبیل اللہ کی تعلیم دینے والوں کا عوام محاسبہ کرے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور کی خورشید سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔18دسمبر 2014ء
English Viewers
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک بھرکے عوام خصوصاًمسلح افواج کے جوانوں کو یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑرہے ہیں ان میں وہ تنہاء نہیں بلکہ ملک بھرکے غیورعوام خصوصاًایم کیوایم کاایک ایک کارکن ان کے شانہ بشانہ ہے،ایم کیوایم سانحہ پشاورمیں شہیدہونیو الے معصوم طلبہ ،اساتذہ کرام عملہ اوردرندہ صفت سفاک دہشت گردوں سے جنگ میں مصروف مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے 19دسمبر2014ء کو بعد نمازجمعہ دوپہر 2بجے تبت سینٹر ریلی نکالی جائے گی ، کل کی ریلی دہشتگردی کے خلاف ایک سنگ میل ہوگی، گزشتہ کئی دہائیوں سے سنگین دہشتگردی کا شکار ہے ، کالعدم انتہاء پسند جماعتیں ملک کی مسلح افواج اور عوام کوخا ک و خون میں نہلا رہے ہیں ، پشاور میں بزدلانہ اقدام کے ذریعے دہشتگردوں نے ملک کے مستقبل کے معماروں کو خا ک و خون میں نہلادیا گیااسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی غازی صلا ح الدین ، عارف خان ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر نصرت شوکت ، کہف الوری اور اسلم آفریدی و دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قمر منصور نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی اہمیت کوزور دیا اور دہشتگردوں کے خلاف صف آرا ء ہونے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ طالبنائزیشن کے عنصر کو سب سے پہلے جناب الطاف حسین نے بے نقاب کیا لیکن حکمرانوں نے قوم کو اندھیروں میں رکھا اور جناب الطاف حسین کے طالبنائزیشن کے حوالے سے بیانات کا مذاق اُڑایا گیا ۔انہوں نے گزشتہ دہائیوں میں دہشتگردوں کی جانب سے اہم تنصیبات ، اہم سیاسی و سیکورٹی اداروں کی شخصیات ، درگاہوں ، امام بارگاہوں ، مساجد ، بازاروں میں حملوں کی تفصیل سے میڈیا نمائندگا ن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں لاکھوں افراد پر مشتمل ریلی کا انعقاد کر کے افواج کو عوامی حمایت کا یقین دلایا، سانحہ پشاور کو ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قراردیتے ہوئے کہا کہ ان ماں باپ کو کیا دلاسا دیا جائے اسی لئے جناب الطاف حسین نے حملے کے پہلے روز فرداً فردا ٹی وی پر انٹر ویو کے ذریعے عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑا اور انہیں اپنی گلیوں ، محلوں ، کی حفاظت کیلئے چوکیداری نظام شروع کرنے کی تلقین کی تاکہ آئندہ ایسے سانحات کو رونماں ہونے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے تمام مذہبی ، سیاسی ،سماجی تنظیموں اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے عوام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی اوراس امید کا اظہار کیاہے کہ جمعہ کی ریلی میں ملک سے محبت کرنے والے بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم واحدجماعت ہے جس نے نہ صرف ملک دشمن طالبان دہشت گردوں کی کھل کرمذمت اورمخالفت کی بلکہ ان دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کیااورپاکستان کی بقاء وسلامتی کے لئے وقتاًفوقتاًبڑے بڑے جلسے اورریلیاں منعقدکرکے مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کابھرپورمظاہرہ کرکے عوام کوملک پرطالبان دہشت گردوں کی صورت میں منڈلاتے ہوئے خطرے وقت کے حکمرانوں کوآگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں طالبائزیشن کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کے بیانات آج ہی سے نہیں بلکہ اس وقت سے ریکارڈپرموجودہیں جب طالبان کے نام سے لوگ واقف نہیں تھے ہیں، ایم کیوایم ملک سے دہشت گردی سمیت ہرقسم کے جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں رہی ہے اوراس کاماضی اس حوالے سے بھراپڑاہے ، جناب الطاف حسین نے ملک بھرمیں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی سب سے پہلے مذمت کی ،نائن الیون کاواقعہ ہویاپاکستان کے اندرسابق صدرجنرل پرویزمشرف پرحملہ یاسابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیربھٹوپرحملہ،لاہورمیں سری لنکن ٹیم پر حملے ، میرٹ ہوٹل کراچی پرحملہ یاسعیدآبادپولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے ، عباس ٹاؤن پرحملہ ہویاجی ایچ کیو،مہران بیس،سی آئی ڈی سینٹرپر حملے ، کامرہ ائربیس،کراچی ائیرپورٹ پرحملے کے علاوہ ہمارے فوجی جوانوں،رینجرزاورپولیس کوبے دردی سے شہیدکرنے کے وواقعات ،خودکش حملے میں چوہدری اسلم کی شہادت کاواقعہ،سیکورٹی اداروں کی گاڑیوں،چوکیوں سمیت داتادربار،عبداللہ شاہ غازی سمیت بزرگان دین کے مزارات ، مساجد ،امام بارگاہوں، چرچزاورپبلک مقامات سمیت ہراس دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ،یہی نہیں ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اوراس کے قلع قمع کے لئے ہرممکن تعاون پیش کیا اوردہشت گردی کانشانہ بننے والے معصوم وبیگناہ شہریوں،مسلح افواج ،سیکوریٹی فورسز و پولیس کے جوانوں سمیت ہرشخص سے اظہاریکجہتی کے لئے بڑے بڑے جلسے اورریلیاں نکالتی رہی ہے۔ایم کیوایم ملک کی واحدسیاسی پارٹی ہے جس نے شمالی وزیرستان میں پاک افواج کی جانب سے آپریشن ’’ضربِ عضب‘‘کی حمایت میںیکجہتی ریلی کااہتمام کیاجس میں لاکھوں تعدادمیں محب وطن شہریوں نے شرکت کی جس کی پاداش میں ملک دشمن طالبان کے حوالے سے پالیسی پرخودایم کیوایم کومتعددمرتبہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایاگیااورایم کیو ایم کے جلوسوں پربم حملے تک کیے گئے ،جبکہ اس پاداش میں ایم کیوایم پرطالبان کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے تک پرپابندی عائدکی گئی اورایم کیوایم کو انتخابی سرگرمیوں سے روکاگیااوران ہی طالبان دہشت گردوں نے ہمارے چار ارکان اسمبلی رضاحیدر،منظرامام ،ساجدقریشی اورمحترمہ طاہرآصف کو سرعام گولیاں مار کر انہیں بے دردی سے شہیدکردیالیکن وہ ایم کیوایم کوحق وسچ کہنے سے نہ روک سکے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ شیطان شیطان ہوتاہے اچھایابراشیطان نہیں ہوتا‘‘۔اسی طرح طالبان ،طالبان ہیں گڈاوربیڈ(Good or Bad)طالبان کچھ نہیں ہوتاہے یہ ان لوگوں کی اختراع ہے جودرپردہ طالبان کے حامی ہیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندگا ن کو مخاطب کر کے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے،ہمارے ملک کی بقاء وسلامتی کی جنگ اوراس جنگ میں شریک مسلح افواج پاکستان کیلئے جوقربانیاں دے رہی ہے اس کوہم سلام پیش کرتے ہیں، جولوگ اورسیاسی رہنما طالبان دہشت گردوں کوشہیداوران کواپنابھائی قراردے رہے ہیں انہیں بے نقاب کیاجائے وہ لوگ جو معصوم شہریوں کے قتا ل فی سبیل اللہ کی تعلیم دے رہے ہیں ان کامحاسبہ کیاجائے جوطالبان دہشت گردوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت کررہے ہیں قوم ان کے خلاف بھی متحدہوجائے،16دسمبرکوپشاورکے ورسک روڈپرآرمی پبلک اسکول میں ان دہشت گردوں نے گھس کرمعصوم بچوں،اساتذہ کرام اوراسکول کے دیگراسٹاف کے لوگوں کونشانہ بنایااوردرندگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کرکے 141بچوں اساتذہ وعملے کوسفاکی سے شہیداورتقریباًاتنے ہی بچوں کوزخمی کردیاجوملک کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے اورجس پرہرآنکھ اشکبارہے ۔ ایم کیو ایم ماضی کی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے سانحہ پشاورمیں شہیدہونیو الے معصوم طلبہ ،اساتذہ کرام عملہ اورمسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے بعدنمازجمعہ دوپہردوبجے نمائش تاتبت سینٹرکے مقام پرریلی نکالے گی ، جس میں سانحہ پشاورمیں شہیدہونیو الے معصوم طلبہ ،اساتذہ کرام عملہ اورمسلح افواج سے بھرپوراظہاریکجہتی کیاجائیگا۔ اس ریلی میں ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران ہی نہیں بلکہ ملک وقوم سے محبت کرنے والے دانشور،ادیب ، شعراء،ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز، اساتذاکرام،وکلاء، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورافرادشرکت کرینگے اوردہشت گردوں کی بھرپوراندازمیں مذمت کرتے ہوئے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کامظاہرہ کریں گے۔قمر منصور نے کہا کہ ہم ہرزبان ،مذہب اورقومیت سے تعلق رکھنے والے غیوراوربہادر عوام خصوصاًبزرگ،نوجوانوں،ماؤں،بہنوں اورخصوصاًاسکول کے پیارے پیارے بچوں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ’’اظہاریکجہتی ‘‘میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کرکے سانحہ پشاورمیں شہیدہونیو الے معصوم طلبہ ،اساتذہ کرام عملہ اورمسلح افواج سے یکجہتی کابرملااظہارکریں اورپشاورمیں بدترین دہشت گردی کانشانہ بننے والے ان معصوم طلبہ بچوں سے اورپورے ملک میں جوعوام اورعسکری اداروں کے لوگ دہشت گردی کانشانہ بنے ہیں ان کے غمزدہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے تمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کریں۔انہوں نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی بھرپوراپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ریلی میں شریک ہوں اوردہشت گردی کے خلاف قوم کاساتھ دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے تمام رہنماؤں نے ہر فور م پر اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے قبل جو دہشتگرد ملک کے مختلف شہروں میں آن بسے ہیں ان کے خلا ف بھی بلا تفریق کار روائیاں کی جائیں ، کراچی میں ایسے نو گو ایریاز موجود نہیں جہاں سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کا داخلہ ممنوع ہے اور ان پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کئے جاتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتے ہیں کے وہ آئیں ماضی کی غلطیوں کو فراموش کریں اس سے قبل کے ہمارے بچوں کو بھی خاک و خون میں نہلادیا جائے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پے درپے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جارہاہے اور مختلف کہانیاں بنائی جا رہی ہیں ، گزشتہ کچھ عرصے میں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف، سیالکوٹ کء نائب ڈسٹرکٹ صدر باؤ محمد انور اور چنیوٹ کے نائب ضلعی صدر سید اصغر عباس کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن حکومت پنجاب بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔


12/21/2024 6:56:53 AM