سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول اور پنجاب میں ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمد انور اور چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں علیحدہ علیحدہ تحریک التواء جمع کرادی
اسلام آباد۔۔۔18، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول اور پنجاب میں ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر باؤمحمد انور اور چنیوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کے بہیمانہ قتل کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں علیحدہ علیحدہ تحریک التواء جمع کرادی ہیں ۔تحریک التواء قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈئیل نے جمع کرائی۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی ساجد احمد ، آصف حسنین اور عبد الوسیم بھی موجود تھے ۔