Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغرعباس کو سپرد خاک کردیا گیا


پنجاب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغرعباس کو سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 12/18/2014
پنجاب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغرعباس کو سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ او رتدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک، پنجاب کے صدر میاں عتیق ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی ، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی ، وحدت المسلمین کے صوبائی صدر محمد حسین ، معروف اسکالر و عالم ناصر شیرازی
اور پنجاب بھر کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
اصغر عباس شہید کے قاتلوں گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم دھرنے دینے پر اکتفانہیں کریں گے بلکہ جناب الطاف حسین کی بات
کے مطابق یا تو ہم رہیں گے یا حکومت رہے گی ، میاں عتیق
ہمیں قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے لیکن ایک بھی قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، میاں عتیق
قتل و غارتگری ، ظلم و ستم سے تنگ آچکے ہیں اور اب ہمارے صبر کی قوت ختم ہو چکی ہے ، میاں عتیق
سید اصغر عباس شہید کی نما زجنازہ اور تدفین کے موقع پر شرکاء سے ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کی گفتگو
چنیوٹ ۔۔۔18دسمبر 2014ء
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سیداصغر عباس کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان چنیوٹ کے غفور آباد قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔اصغر عباس شہیدکی نماز جنازہ چنیوٹ کے تحصیل چوک میں ادا کی گئی جس میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک،ایم کیوا یم پنجاب کے صدر میاں عتیق ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے اراکین، حق پرست ارکان قومی اسمبلی اسمبلی ساجد احمد ، آصف حسین ،شیعہ علما ء کونسل پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی ، وحدت مسلمین کے صوبائی صدرمحمد حسین ، معروف اسکالر و عالم دین ناصر شیرازی سمیت ایم کیوایم پنجاب کے مختلف ضلعی صدور، ذمہ داران اور پنجاب بھر کے کارکنان و عوام اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دریں اثناء ایم کیوایم چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق نے کہاکہ اصغر عباس کے سفاکانہ قتل پر ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن غم زدہ ہے ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اصغر عباس یا دیگر کارکنوں کو شہید کرکے ایم کیوایم کو پنجاب میں پھیلنے سے روکا جاسکے گا تو ایسا سوچنے والے خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کو اپنی اولاد کی طرح پیار کیا ہے ، ملک دشمن عناصر جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے فروغ کو روکنے کیلئے ایم کیو ایم کے 3ایم پی ایز سمیت لاہور میں حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ، سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور اور اب چنیوٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغر عباس کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرچکے ہیں ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران کے سفاکانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کو متنبہ کیا کہ ایم کیوا یم سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک فعال و متحرک تحریک ہے اور ایک خاندان کی مانند ہے ، ایم کیوایم کو قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے نہ کل حق پرستانہ جدوجہد سے دور کیاجاسکا ہے اور نہ ہی اب سازشی عناصر اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب سے کہا کہ اصغر عباس شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم دھرنے دینے پر اکتفانہیں کریں گے بلکہ جناب الطاف حسین کی بات کے مطابق یا تو ہم رہیں گے یا حکومت رہے گی ۔ میاں عتیق نے کہاکہ قتل و غارتگری ، ظلم و ستم سے تنگ آچکے ہیں اور اب ہمارے صبر کی قوت ختم ہو چکی ہے ،ہمیں قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے لیکن ایک بھی قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوا جبکہ اب ہم کمیشن اور رپورٹوں پر بھی یقین نہیں کریں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری فی الفور کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ میاں عتیق نے سید اصغر عباس شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن سید اصغر عباس شہید کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔

 

1/11/2025 4:38:11 PM