ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 125 کے کارکن آصف آفتاب کے گھر پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز چھاپے کے دوران انکے بھائیوں ثاقب آفتاب اور عاصم آفتاب کی غیر قانونی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کی سخت الفاظ میں مذمت
SP-2737نمبر کی پولیس موبائل آصف آفتاب کی غیرموجودگی کے باعث انکے بھائیوں ثاقب آفتاب اور عاصم آفتاب کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی
صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ بلاجواز چھاپے اور غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر آصف آفتاب کے بھائیوں کی گرفتاری کا نوٹس لیں
کراچی۔۔۔18دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 125کے کارکن آصف آفتاب کے گھر پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے بلا جواز چھاپے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں انکے بھائیوں کی گرفتار پر گہری تشویر کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تفصیلات کے مطابق آج صبح پانچ بجے SP-2737نمبر کی پولیس موبائل نے ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 125کے کارکن آصف آفتاب کے گھر پر غیر قانونی طور چھاپہ مارا آصف آفتاب کی نا موجودگی کے باعث انکے بھائیوں ثاقب آفتاب اور عاصم آفتاب کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے،کچھ ہی دیر بعد عاصم آفتاب کے موبائل سے ان کے گھرپر فون کیا اور کہا کہ آصف آفتاب سے کہو کہ سول لائن تھانے آجائے اور اپنے بھائیوں کو لے جائے۔رابطہ کمیٹی نے پولیس کی جانب سے اس طرح کے غیر قانونی ،غیر آئینی رویہ اور اغواء نماء گرفتار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روز ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں سے آگاہ کیا تھا ابھی 48گھنٹے نہیں گزرے پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کے کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرنے سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب مذہبی انتہا پسند عناصر اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں اور معصوم و بے گناہ لوگوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ،پولیس کی ذمہ داری ہے کہ ایسا عناصر کے خلاف کاروائی کرے انہیں گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے لیکن پولیس ایم کیو ایم کے معصوم و بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا عمل جاری رکھی ہوئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آصف آفتاب کے بھائیوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کی بلاجواز اور اغواء نماء گرفتاری کا فوری نوٹس لیا جائے ساتھ ہی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے
English Viewers