Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین


اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/17/2014
اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین
اصغرعباس کی شہادت سے تحریک ایک سینئر ، مخلص اور ثابت قدم ساتھی سے محروم ہوگئی، الطاف حسین
مسلم لیگ (ن) کی حکومت ، اصغر عباس کے قتل کی ذمہ دار ہے جو اہل تشیع کے قاتلوں کی نہ صرف سیاسی بلکہ مالی سپورٹ بھی کرتی رہی ہے، الطاف حسین
اصغرعباس کی شہادت پر مجھ سمیت تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
اصغرعباس شہید کے بڑے بھائی احمد عباس سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ٹیلی فون پر تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں آپ نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے،بھائی احمدعباس
اصغرعباس کی شہادت کے باوجود حق کی جدوجہد جاری رہے گی، بھائی احمد عباس
لندن۔۔۔18،دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم چینوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے اور ان کی شہادت سے تحریک ایک سینئر ، مخلص اور ثابت قدم ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے شہید رہنماء سید اصغرعباس کے بڑے بھائی احمدعباس جعفری سے ٹیلی فون پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے بڑے بھائی سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اصغرعباس کی شہادت پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سفاک دہشت گردوں نے برسوں سے تحریک میں کام کرنے والے میرے پیارے بہادر اورثابت قدم ساتھی کو شہید کردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اصغرعباس کے بہیمانہ قتل میں کالعدم انتہاء پسند تنظیمیں لشکرجھنگوی اورسپاہ صحابہ ملوث ہیں جنہیں موجودہ حکومت سپورٹ کرتی رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ، اصغر عباس کے قتل کی ذمہ دار ہے جو اہل تشیع کے قاتلوں کی نہ صرف سیاسی بلکہ مالی سپورٹ بھی کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک کیلئے سید اصغرعباس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ان کا نام راہ حق کے شہیدوں میں شامل ہوچکا ہے اور اصغرعباس شہید کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے بھائی اور دیگر اہل خانہ سے کہاکہ آپ صبر کریں انشاء اللہ اصغرعباس شہید کے سفاک قاتل اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ اصغرعباس شہید کے بڑے بھائی احمدعباس نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ اور تحریک کے دیگر ذمہ داران نے دکھ کی اس گھڑی میں جس طرح ہمارا ساتھ دیا ہے اورہمارا دکھ بانٹا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے ۔اصغرعباس کی شہادت کے باوجود حق کی جدوجہد جاری رہے گی اور انشاء اللہ ہم حق پرستی کے اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔
English Viewers


1/21/2025 2:05:19 AM