متحد ہ قو می مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خا ن خٹک ، صدر کے پی کے بیرسٹر محمد علی سیف ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی آصف ، حسنین سا جداحمد اور عبد الوسیم کا سانحہ پشا ور کے شہداء کی رہائشگاہوں کا دورہ
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے پشاور ڈسٹرکٹ انچارج کے بھانجے محمد نذر سمیت دیگر شہداء کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور
جناب الطا ف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال جاکر سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت بھی کی
پشاور ۔۔۔ 17دسمبر 2014
متحد ہ قو می مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خا ن خٹک ، ایم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی آصف ، حسنین ، سا جد احمداور عبد الوسیم نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارباب ایوب کے بھانجے محمد نذر سمیت دیگر معصوم طلباء اور اساتذہ کی رہائشگاہوں پر جاکر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم خیبرپختونخواصو با ئی تنظیمی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نوبت خا ن ، پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج و اراکین بھی موجود تھے ۔انہوں نے معصوم شہید طلباء اور اساتذہ کے سوگوار لواحقین دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاور میں شہید والوں کے لواحقین کے دکھ میں ایم کیوایم سمیت پوری قوم برابر کی شریک ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار لواحقین کے ہمراہ معصوم شہید طلباء اور اساتذہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ بعدازاں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور جاکر سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کی عیادت کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کے بلند حوصلوں کو سراہا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
English Viewers