جناب الطاف حسین نے مظلوموں کے جائز حقوق کیلئے سیاسی جماعت کی داغ بیل ڈالی، فرخ اعظم
ایم کیوا یم کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی ابراہیم حیدری میں تربیتی نشست سے کے ایم او سی کے انچا رج فرخ اعظم کا خطاب
کراچی۔۔۔15دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ابراہیم حیدری میں ذمہ داران کی تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں کے ایم او سی کے انچا رج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سید احمد رضا و اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر فر خ اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد رہنما ہیں جو کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور انھوں نے مظلو مو ں کے جائز حقوق کیلئے سیاسی جماعت کی داغ بیل ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین کے پیش کردہ نظریہ میں ہی ملک کی ترقی کا راز پنہاں ہے جس نظریہ کے تحت گزشتہ دور حکومت میں کراچی وحیدرآباد میں حق پرست قیادت نے عملی طور پر کام کیا اور دنیا کو بتادیا کہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کو اپنایا جائے تو کوئی بھی خطہ ہو اس کے رہنے والے تیزی سے اپنے مسائل پر قابو پالیں گے،جنا ب الطاف حسین کا حق و سچ پر مبنی نظریہ تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے اور ملک پر قابض جاگیر دار،سرمایہ داراور وڈیرے اس کوروکنے کیلئے آئے دن سازشیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ19 جون 1992کو ریاستی آپریشن کے ذریعے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن 15ہزار سے زائد کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کراستحصالی سوچ رکھنے والوں کو شکست دی اور آج ایک مرتبہ وہ ہی سا زشی ٹو لا نے ایم کیوایم پر شب خون مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔وہی عناصر لینڈ مافیا ،گینگ وار اور بھتہ خوروں کو کھلی چھوٹ دے امن وامان تباہ وبرباد کرنے کی کوشش کی جارہی ۔فر خ اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس ملک کے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی عوام میں سے باصلاحیت افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا ہے جو کہ اس ملک کے 2فیصد استحصالی طبقہ کو گواراہ نہیں۔انہو ں نے کا رکنا ن سے کہا کہ ہمیں اپنی یکجہتی کو توڑنے والوں کو شکست دینی ہو گی۔