Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز و پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کارکنان ریحان اکرم، کامران شاہ، ریحان قریشی،ساجد، سہیل کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت


رینجرز و پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کارکنان ریحان اکرم، کامران شاہ، ریحان قریشی،ساجد، سہیل کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
 Posted on: 12/15/2014
رینجرز و پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کارکنان ریحان اکرم، کامران شاہ، ریحان قریشی،ساجد، سہیل کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
شعبہ ایف ایف سی کے رکن ریحان اکرم کواس وقت گرفتارکیاجب وہ اپنی لیبارٹری ایم ایم ایس میں روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے
رینجرزکی جانب سے ریحان اکرم کی بلاجواز گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کے غیرقانونی عمل سے اہل خانہ میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے 
خدشہ ہے کہ ایم کیوایم کے دیگرکارکنان کی طرح ریحان اکرم کوبھی بہیمانہ تشددکانشانہ بناکربے دردی سے قتل نہ کردیاجائے
اگرریحان اکرم کسی جرم میں ملوث ہیں یاان پرکوئی مقدمہ ہے توانہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیاجائے اوران کی گرفتاری ظاہرکی جائے
رینجرز ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے تفتیش یا عدالتی کاروائی سے گزارنے کے بجائے فوری طورپر خطرناک مجرم بنادیتی ہے 
رینجرز اہلکار جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کررہی ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم نے ہی شہرمیں جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے فوج کی نگرانی میں کراچی میں آپریشن کا مطالبہ کیا تھا
آج کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے سرکاری عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے 
ریحان اکرم سمیت تمام کارکنان کی گرفتاری کانوٹس لیاجائے اورانہیں فی الفور رہا کیا جائے 
وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ ،گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی۔۔۔15دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزاورپولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کامران شاہ ،ریحان قریشی،ساجد اورسہیل سمیت مرکزی شعبہ فیکس فائنڈنگ سیل کے رکن اور نارتھ ناظم آبادکے سابقہ سیکٹر انچارج ریحان اکرم کو بلاجواز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریحان اکرم ولدمرزا اکرام کورینجرزاہلکاروں نے اس وقت گرفتارکیاجب وہ ناظم آبادنمبر7میں عباسی شہیداسپتال سے متصل اپنی لیبارٹری ایم ایم ایس میں موجود تھے اوراپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے،جبکہ کامران شاہ ولدرفیع احمد اورریحان قریشی ولدخلیل قریشی کوسرجانی ،ساجدولدعبدالستارکولیاری اورسہیل ولداحمدعثمانی کوسوسائٹی کے علاقے سے گرفتارکیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیوایم کے24سے زائدکارکنان کوگرفتارکیاجاچکاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرزوپولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازاور غیر قانونی گرفتاری اور انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کے غیرقانونی عمل سے ان کے اہل خانہ میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ ایم کیوایم کے دیگرکارکنان کی طرح انہیں بھی بہیمانہ تشددکانشانہ بناکربے دردی سے قتل نہ کردیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرایم کیوایم کے کارکنان ریحان اکرم،کامران شاہ،ریحان قریشی، ساجد اورسہیل پرکوئی مقدمہ ہے یا وہ کسی جرم میں ملوث ہیں توانہیں ملک کے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اوران کی گرفتاری ظاہرکی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پوری دنیااس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ لیاری ،چنیسرگوٹھ،کٹی پہاڑی،کنواری کالونی،بنارس ،لانڈھی اورملیرسمیت دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد موجودہیں جو شہر میں دہشت گردی سمیت اغواء برائے تاوان،لوٹ مار،بھتہ خوری اورقتل وغارتگری کی سنگین وار داتوں میں ملوث ہیں لیکن رینجرز وپولیس ان علاقوں میں جاکردہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے معصوم و بے گناہ کارکنان کوگرفتارکررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ہی وہ واحدجماعت ہے جس نے شہرکوجرائم سے پاک کرنے اورجرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے فوج کی نگرانی میں کراچی آپریشن کا مطالبہ کیاتھالیکن آج اس کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کونشانہ بنایاجارہاہے اور انہیں گرفتار کر کے سرکاری عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔انہوں نے کہ اکہ جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردآج بھی سرعام اپنی کارروائیوں میں ملوث ہیں جس سے ظاہرہوتاہے کہ ان جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں کی کون سرپرستی کررہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزاورپولیس ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے ان پرظلم وستم کے پہاڑتوڑنے کے بجائے لیاری ،چنیسرگوٹھ،کٹی پہاڑی،کنواری کالونی،بنارس لانڈھی ،کورنگی اور ملیر میں موجودجرائم پیشہ عناصراور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اورشہراور شہریوں کو جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں سے نجات دلائے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز وپولیس اہلکار ، ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے تفتیش یا عدالتی کاروائی سے گزارنے کے بجائے انہیں ازخود فوری طورپر خطرناک مجرم بنادیتی ہے اور ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ظاہر کرتی ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ رینجرزاورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کارکنان ریحان اکرم ، کامران شاہ،ریحان قریشی،ساجداورسہیل کی بلاجوازگرفتاری کانوٹس لیاجائے اور انہیں بازیاب کرواکرعدالتوں میں پیش کیا جائے۔
English Viewers


1/11/2025 4:45:55 PM