لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جیو کی اینکرثناء مرزا، امین حفیظ اور دیگر عملے کے ساتھ بہیمانہ سلوک قابل مذمت ہے ۔الطاف حسین
ثناء مرزا اورجیوکے دیگرعملے کے ساتھ جونازیباسلوک کیاگیاوہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ انتہائی شرمناک ہے
ثناء مرزا اورامین حفیظ کو روتے ہوئے دیکھ کر پوری قوم کے باضمیرافراد کے دل تڑپ اٹھے ہیں ۔الطاف حسین
آج کے افسوسناک واقعات سے ملک میں تبدیلی اورروشن خیالی کی سوچ وفکر رکھنے والے تمام لوگوں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں
ثناء مرزا،امین حفیظ،جیوکے دیگرسینئراینکز،خواتین صحافیوں،رپورٹرزاورعملے کے ساتھ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارہمدردی
لندن۔۔۔ 15 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جیو کی اینکرثناء مرزا، صحافیوں امین حفیظ، جوادملک اورجیو کے عملے کے ساتھ بہیمانہ سلوک کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج تحریک انصاف کے کارکنوں نے جس طرح قوم کی ایک بیٹی ،ایک خاتون صحافی ثناء مرزاکے ساتھ بدسلوکی کی گئی،امین حفیظ پر کانچ کی گولیاں ماری گئیں، جیو کی وین کونقصان پہنچایا گیا،ان پر پتھر،ڈنڈے،بوتلیں پھینکی گئیں اورجونازیباسلوک کیاگیاوہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ انتہائی شرمناک ہے۔ آج ثناء مرزا اورامین حفیظ کو روتے ہوئے دیکھ کر پوری قوم کے باضمیرافراد کے دل تڑپ اٹھے ہیں ۔آج کے ان واقعات کودیکھ کرملک میں تبدیلی اورروشن خیالی کی سوچ وفکر رکھنے والے تمام لوگوں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔جناب الطاف حسین نے ثناء مرزا،امین حفیظ،جیوکے دیگرسینئراینکز،خواتین صحافیوں،رپورٹرزاورعملے کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہاربھی کیا۔
English Viewers