ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا ،لندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا
یوم شہداء کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان اورلندن، برمنگھم، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، شیفیلڈ، پیٹربرا ،نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اورکشمیری نوجوانوں اوربزرگوں کی شرکت
اجتماع میں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
لندن۔۔۔ 15 دسمبر2014ء
ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا۔یوم شہداء کے سلسلے میں لندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان، شعبہ خواتین کی ارکان اورلندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، شیفیلڈ، پیٹربرا ،نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اورکشمیری نوجوانوں اوربزرگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے تمام کارکنان ورہنما،ارکان اسمبلی اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اجتماع میں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی، تحریک کی کامیابی وکامرانی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعاکی گئی ۔
English Viewers