ایم کیوا یم کینیڈا کے زیر اہتمام باؤ محمد انور شہید کے سفاکانہ قتل کے خلاف کینیڈا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
احتجاجی مظاہروں میں کینیڈاکے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی
باطل قو تیں نظریہ حق پرستی کے پھیلاؤ سے خوفزدہ ہو کرانتقامی کارروائیاں کر رہی ہیں،سنیٹرل آرگنائزر آصف قاضی کا خطاب
کینیڈا ۔۔۔13دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور شہید کے سفاکانہ قتل کے خلاف کینیڈا کے مختلف شہروں ٹورونٹو، کیلگری، ایڈمنٹن ، مانٹریال و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جن میں کینیڈاکے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر باؤ محمد انور شہیدکے قتل کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین وقفے وقفے سے دہشت گردوں خصوصاً پنجاب گورنمنٹ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ ان مظاہروں سے ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر جناب آصف قاضی اور جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن نے خطاب کیا۔ آصف قاضی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو پاکستان بچانے کی سزا دی جا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ملک کے کونے کونے میں ایم کیو ایم کا فلسفہ پھیل رہا ہے باطل قوتیں اس نظریے کے پھیلاؤ سے خوفزدہ ہو رہے ہیں اور حق پرستوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں،۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان تمام دشمن قوتوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں جناب الطاف حسین کے چاہنے والے موجو د ہیں اور اگر ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف سازشیں بند نہ کی گئیں تو بات ایم کیو ایم کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔