جناب الطاف حسین کا نظریہ حق پرستی کشمیر کی گلیوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، سلیم بٹ
ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیری معززین کے اعزاز میں تقریب سے حق پرست رکن قانون ساز اسمبلی کشمیر کاخطاب
کراچی ۔۔۔13دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے زیر اہتمام کشمیر کالونی دھابیجی میں کشمیری معززین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر حق پرست رکن قانون ساز اسمبلی کشمیر سلیم بٹ نے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام جناب الطاف حسین کے پرچم حق تلے بڑی تعداد میں یکجا ہو رہے ہیں اور نظریہ حق پرستی کشمیر کی گلی کوچوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام محبت کرنے والے اور امن پسند عوام ہیں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے تقریب میں شرکت پر کشمیری معززین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین یوسف ، خالد بوگھیو،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو،کشمیر کالونی دھابیجی، گھارو فلٹر پلانٹ اور کشمیر ی برادر ی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر کشمیری برادری کے عوام نے اعزازی تقریب منعقد کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر کڑے وقت میں ساتھ نبھانے اور شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کا یقین دلایا۔