چلڈرن اسپتال لاڑکانہ میں آکسیجن نہ ملنے سے پانچ بچوں کے جاں بحق ہونے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارِ تشویش
سرکاری اسپتال میںآکسیجن نہ ملنے سے معصوم بچوں کی ہلاکت کاواقعہ اسپتال انتظامیہ کی لاپروائی اوردرندگی ہے،الطاف حسین
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ لاڑکانہ میں چلڈرن اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کانوٹس لیں اورمعاملے کی تحقیقات کرواکرذمہ دارافرادکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں،الطاف حسین
لندن:۔ ۔۔13دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چلڈرن اسپتال لاڑکانہ میںآکسیجن نہ ملنے کے سبب قبل ازپیداہونے والے نومولودبچے سمیت پانچ معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کااظہارکیاہے اوراسے اسپتال انتظامیہ کی کھلی درندگی،غفلت اورلاپروائی قراردیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے معصوم بچوں کے سوگواروالدین اور دیگرعزیز و اقارب سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں آکسیجن موجودہونے کے باوجودڈاکٹرزکی جانب سے بچوں کو آکسیجن نہ ملنے کے باعث اموات کو معمول کی بات قرار دینا کھلی درندگی اورہٹ دھرمی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لاڑکانہ میں چاندّکااسپتال میں معصوم بچوں کوبروقت آکسیجن نہ ملنے کے سبب ہلاکتوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورمعاملے کی غیرجانبدارتحقیقات کرواکراسپتال کی انتظامیہ کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اورواقعے کے ذمہ دارافرادکوقراردواقعی سزادی جائے۔
English Viewers
وڈیو