کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی کورییج کرنے پرپی ٹی آئی کے کارکنو ں کی جانب سے مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلزکی گاڑیوں پر حملے پر افسوس کا اظہار
اینکرپرسن، صحافیوں خصوصاً خواتین نمائندگان کو ہراساں اور بے ہودہ الفا ظ استعمال کئے گئے ،الطاف حسین
اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایسے افسوناک واقعات ہوچکے ہیں جو آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے اور اپنی صفحوں سے ایسے لوگوں کو باہر کرے جو پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،الطاف حسین
جن ٹی وی چینلز کے نمائندوں خصوصاً خواتین کے ساتھ افسوسناک واقعہ ہوا ان کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں ،الطاف حسین
لندن:۔ ۔۔13دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ رو ز کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے پر PTIکے کارکنو ں کی جانب سے کئی مختلف ٹی وی چینلزکے ادار وں کی گاڑیوں پر حملے ، اینکرپرسن، صحافیوں خصوصاً خواتین نمائندگان اور ورکرز کو ہراساں کرنے اور بے ہودہ الفا ظ استعمال کرنے کی خبر وں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایسے افسوناک واقعات ہوچکے ہیں جو آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاً خلاف ورزی ہے لہٰذا تحریک انصاف کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اپنی صفحوں سے ایسے لوگوں کو باہر کریں جو کہ نہ صرف تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کے خلاف عمل کر رہے ہیں بلکہ بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ٹی وی چینلز کے اینکر پرسنز ،نمائندوں ،صحافیوں اور ورکرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر جو اس دوران زخمی ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
English Viewers