ایم کیوایم کاپیغام حق ملک کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے ،الطاف حسین
انشاء اللہ بہت جلد ملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب برپا ہوگا ، الطاف حسین
ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد منظم اور مستند جماعت ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں پر لازم ہے کہ وہ حسن اخلاق اور اعلیٰ کردار کی قابل تقلید مثالیں قائم کریں،الطاف حسین
شہداء نے تحریک اورنظریہ کی بقاء وسلامتی کیلئے اپنے لہو کی قربانیاں دیکر تحریک کو زندہ رکھا ہے، الطاف حسین
مخلص ، جانثار اور وفادار شہیدوں کا لہو رنگ لاتا ہے اور انقلاب مقدر بن جایا کرتا ہے، الطاف حسین
صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیم نو کی جائے اورتحریک کے پیغام کے فروغ کیلئے پنجاب کے ہرڈسٹرکٹ میں تنظیمی نمائش، طبی امدادی کیمپ اور صفائی مہم کا سلسلہ شروع کیاجائے، ایم کیوایم پنجاب کے صدرکو ہدایت
ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں محمد عتیق سے قائدایم کیوایم الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔12، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کاپیغام حق ملک کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے ، انشاء اللہ بہت جلد ملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب برپا ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں محمد عتیق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میاں عتیق نے جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم سیالکوٹ کے شہید رہنما باؤ محمد انور کے سوئم کے موقع پر تحریک کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور پنجاب میں تنظیمی کارکردگی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،ملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ ، باصلاحیت اور ایماندارافراد کی حکمرانی کا شعور پھیلارہی ہے تاکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ نظام اورموروثی سیاست کا خاتمہ ہواورعام شہری کو بھی حق حکمرانی مل سکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد منظم اور مستند جماعت ہے لہٰذا ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں پر لازم ہے کہ وہ حسن اخلاق اور اعلیٰ کردار کی قابل تقلید مثالیں قائم کریں، تحریک کے ذمہ داروں کو صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھناچاہیے، جھوٹ، بے ایمانی، لالچ، حسد ، کینہ اور مفادپرستی سے پاک ہوناچاہیے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک تحریک ہے ، تحریک سے لیا نہیں جاتا بلکہ تحریک کو دیا جاتا ہے حتیٰ کہ تحریک کی بقاء وسلامتی کیلئے جان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیاجاناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست شہداء نے تحریک اورنظریہ کی بقاء وسلامتی کیلئے اپنے لہو کی قربانیاں دیکر تحریک کو زندہ رکھا ہے ، ایسے ہی مخلص ، جانثار اور وفادار شہیدوں کا لہو رنگ لاتا ہے اور انقلاب مقدر بن جایا کرتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کوہدایت کی کہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیم نو کی جائے اورتحریک کے پیغام کے فروغ کیلئے پنجاب کے ہرڈسٹرکٹ میں تنظیمی نمائش، طبی امدادی کیمپ اور صفائی مہم کا سلسلہ شروع کیاجائے ۔
English Viewers