Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ عناصراوران کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارورائی کی جائے


چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ عناصراوران کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارورائی کی جائے
 Posted on: 12/12/2014
چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ عناصراوران کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارورائی کی جائے
وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورآئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترسے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورکا مطالبہ 
چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ عناصرکے ہاتھوں ایم کیوایم کے اتنے کارکنان شہید ہوچکے ہیں لیکن قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا، قمرمنصور
چنیسر گوٹھ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی پیپلزپارٹی کاسینیٹرسعیدغنی، علاقہ پولیس اورگینگ وارکے سارے لیڈران کررہے ہیں، یہ بات آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اورکراچی کے بچے بچے کومعلوم ہے۔ قمرمنصور
کراچی۔۔۔ 12 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورنے وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورآئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اخترسے مطالبہ کیاہے کہ چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ عناصراوران کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارورائی کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چنیسرگوٹھ میں جرائم پیشہ عناصرکے ہاتھوں ایم کیوایم کے اتنے کارکنان شہیدہوچکے ہیں لیکن قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا،گزشتہ روزبھی چنیسرگوٹھ میں ایم کیوایم کے کارکن نعمان شہیدہوئے ،ان کی تدفین میں شرکت کرکے آنے والوں پربھی فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن قادربخش شہیداوردیگرچارافرادزخمی ہوگئے جن میں چالیس سالہ قیوم ولدیارمحمد، 30سالہ علی بخش ولدیارمحمد،30سالہ فیروز ولد خدابخش اورایک 8سالہ بچہ حسن ولدجمن شامل ہیں ۔ قمرمنصورنے کہاکہ ان شہداء کے علاقوں کے سوگواران نے نائن زیرو آکرروروکربتایا کہ چینیسرگوٹھ میں ان جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی پیپلزپارٹی کاسینیٹرسعیدغنی، علاقہ پولیس اورگینگ وارکے سارے لیڈران کررہے ہیں، یہ بات آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اورکراچی کے بچے بچے کومعلوم ہے۔ قمرمنصورنے مطالبہ کیاکہ چنیسرگوٹھ میں معصوم لوگوں کودہشت گردی کا نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے سینیٹرسعیدغنی، دیگر حکومتی عناصراورتمام عناصر کے خلاف بھرپورآپریشن کیا جائے اورچنیسرگوٹھ کے عوام کوان جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلائی جائے۔
English Viewers
 

12/22/2024 4:21:03 AM