ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔12دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ایم کیوایم شعبہ ایلڈرز ونگ ملیر سیکٹر یونٹ 101کے کارکن محمد علی ،پی آئی بی جہانگیر روڈ سیکٹر یونٹ 56کے کارکن سید سلیمان الحسن کی والدہ قریشا بیگم، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ چنیسر گوٹھ کے کارکن محمد نعمان ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کشمور زون کے کارکن علی محمد کے بیٹے شاہد حسین ، ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137-Aکے کارکن رضوان احسن کے بہنوئی منیر الزماں ،ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سیکٹر اولڈ لیاری کے کارکن محمد حنیف مندرہ کی ہمشیرہ محترمہ شہناز کے انتقال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی کے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ء کریں۔ ( آمین )