Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی مظہر عباس ،جیونیوز کی خواتین صحافیوں اور اب تک ٹی وی چینل کے رپورٹر طلعت حسین پر حملے اورانہیں ہراساں کرنے کاواقعہ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

 Posted on: 12/12/2014
کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی مظہر عباس ،جیونیوز کی خواتین صحافیوں اور اب تک ٹی وی چینل کے رپورٹر طلعت حسین پر حملے اورانہیں ہراساں کرنے کاواقعہ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
جیوکی صحافیوں پر حملے آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاًخلاف ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
اس سے قبل بھی مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں جیو ، سماء اوردیگرچینلز کے صحافیوں خصوصاً خواتینصحافیوں کوبدسلوکی کانشانہ بنایاجاتارہاہے ،انہیں ہراساں کیاجاتارہاہے اوران پرحملے کئے جاتے رہے ہیں
یہ انتہائی غلط روایت ڈالی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت کوچاہیے کہ وہ اپنے کارکنوں کی تربیت کریں اور صحافیوں پرحملوں اورانہیں ہراساں کرنے کاسلسلہ بندکرائیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 12 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی مظہر عباس،جیونیوز کی خواتین رپورٹرزسدرہ ڈار،عمیمہ ملک اور اب تک ٹی وی کے رپورٹر طلعت حسین پر حملے اورانہیں ہراساں کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اوراسے آزادی صحافت کے اصولوں کے صریحاًخلاف قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں کارکنوں کی جانب سے جیو ، سماء اوردیگرچینلز کے صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں کوبدسلوکی کانشانہ بنایاجاتارہاہے ،انہیں ہراساں کیاجاتارہاہے اوران پرحملے کئے جاتے رہے ہیں مگر اس قسم کے افسوسناک واقعات کی روک تھام نہیں کی گئی اورآج پھرکراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جیونیوز کی وین پر حملے کئے اورپی ٹی آئی کے احتجاجی جلسہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں خاص کر جیو کی خواتین صحافیوں سدرہ ڈاراورعمیمہ ملک کو ہراساں کیا، انہیں مغلظات دیں۔رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی غلط روایت ڈالی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت کوچاہیے کہ وہ اپنے کارکنوں کی تربیت کریں اور صحافیوں پرحملوں اورانہیں ہراساں کرنے کاسلسلہ بندکرائیں۔رابطہ کمیٹی نے سدرہ ڈار اورعمیمہ ملک اورجیوکے دیگرعملے سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔
English Viewers

1/11/2025 4:42:51 PM