ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم پاکستان میان محمد نوا زشریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم
پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی خوش آئنداور مثبت اقدام ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم عوامی جماعت ہے اور حکومتی سطح پر عوامی مفاد کے ہر فیصلے کی حمایت اور خیر مقدم کرتی رہے گی، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔12، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور اسے ملک بھر کے عوام کیلئے خوش آئند اور مثبت اقدام قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر کے عوام بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور بیروزگاری کے باعث پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے میں وزیراعظم نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم عوامی جماعت ہے اور حکومتی سطح پر ہر اس فیصلے کی حمایت اور خیر مقدم کرتی رہے گی جس سے عوام کو عملی طور پر ریلیف ملے اور عوامی مسائل اور مشکلات میں کمی کی جاسکے ۔
English Viewers