متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن کا، رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے مشترکہ اجلاس
اجلاس کی صدارت پاکستان رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور اور لندن کے انچارج ارشد حسین نے کی
اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کیلئے 9 ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا
اجلاس کے فیصلے کے مطابق کیف الوریٰ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، انبساط ملک ، ڈاکٹر سلیم دانش ، ڈاکٹر ایوب شیخ قاسم علی رضا ، مصطفی عزیز آبادی اور اظہار احمد خان کو رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن او رپاکستان اجلاس میں رابطہ کمیٹی کیلئے تجویزکردہ 9افراد کے ناموں کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔12، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن کا رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے ایک مشترکہ اجلاس آج ہواجس کی صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور اور رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشد حسین نے کی ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے مختلف ناموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد9افراد کے ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کیلئے جن ناموں پر اتفاق رائے کیا گیا ان میں کیف الوریٰ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، انبساط ملک ، ڈاکٹر سلیم دانش ، ڈاکٹر ایوب شیخ، قاسم علی رضا ، مصطفی عزیز آبادی ، اظہار احمد خان اور ارشد حسین شامل ہیں ۔ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے انتخاب کیلئے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے تجویز کردہ ناموں کی توثیق کردی ہے